ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ دورہ کا اعلان، 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر لگی مہر، کوچ گمبھیر کے لیے امتحان

مردوں کی ہندوستانی ٹیم کے علاوہ خواتین کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم بھی آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی، وہ انگلینڈ کی خاتون ٹیم کے ساتھ 5 ٹی20 میچوں کی سیریز اور 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

روہت شرما، تصویر یو این آئی
روہت شرما، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال انگلینڈ دورہ پر مہر لگ گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے مینس ٹیم کے لیے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اعلان کیا ہے جو کہ 20 جون سے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بھی انگلینڈ دورہ کا اعلان ہو گیا ہے جس میں وہ ٹی 20 اور یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

بی سی سی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ہندوستان اور انگلینڈ کی مردوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 20-24 جون، دوسرا ٹیسٹ میچ 2-6 جولائی، تیسرا ٹیسٹ میچ 10-14 جولائی، چوتھا ٹیسٹ میچ 23-27 جولائی، اور پانچواں ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست کے درمیان کھیلے گی۔


ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز 28 جون سے 12 جولائی تک کھیلے جائے گی، جبکہ یک روزہ مقابلے 16 جولائی، 19 جولائی اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کا یہ دورہ ہندوستانی خواتین ٹیم کے لیے انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ اس طویل سیریز میں کئی نئی کھلاڑیوں کو کافی تجربہ حاصل ہوگا۔

جہاں تک مردوں کی کرکٹ ٹیم کا سوال ہے، اس کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے لیے ٹیسٹ سیریز ایک امتحان کی طرح ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ انگلینڈ میں گزشتہ 17 سالوں سے ہندوستانی ٹیم نے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ انگلینڈ میں آخری بار ٹیسٹ سیریز میں جیت 2007 میں ملی تھی۔ گزشتہ دورے پر ہندوستانی ٹیم جیت کے قریب ضرور پہنچی تھی، لیکن اسے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ چونکہ ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دونوں فائنل مقابلے انگلینڈ میں ہی ہارے ہیں، تو ایسے میں صاف ہے کہ روہت شرما اور گوتم گمبھیر کی جوڑی کے لیے یہ دورہ آسان نہیں رہنے والا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔