وراٹ کوہلی اور ہندوستان کی نمبر ایک ٹیسٹ رینکنگ برقرار
ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ہفتہ کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے سرفہرست مقام پر برقرار ہے۔
ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ہفتہ کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے سرفہرست مقام پر برقرار ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی مرد ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سب سے زیادہ 922 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ بلے بازی کلاس میں اور ہندوستان کی ٹیم درجہ بندی میں 113 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ اپنے نمبر ایک مقام پر برقرار ہے۔
ندستانی ٹیم تین اگست سے ویسٹ انڈیز کے دورے پر تین ٹوئنٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنے اترے گی۔بلے بازی کی درجہ بندی میں وراٹ کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (913) دوسرے اور ہندوستان کے چتیشور پجارا (881) تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ (857) چوتھے اور هینري نکولس (778) پانچویں نمبر پر ہیں۔
وہیں ٹیم رینکنگ میں ہندوستان کے بعد نیوزی لینڈ 111 دوسرے نمبر پر ہے اور ہندوستان سے اس کا فاصلہ صرف دو پوائنٹس ہی رہ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹاپ پانچ میں دیگر ٹیمیں ہیں۔انگلینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی سیم کیرن اور جیک ليچ نے انگلینڈ کی 143 رنز کی فتح کے بعد درجہ بندی میں بڑا سدھار کیا ہے۔ انگلش ٹیم اب جمعرات سے آسٹریلیا کے ساتھ ایشیز ٹسٹ سیریز میں اترے گی۔
انگلینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان یک طرفہ مقابلے میں اسپنر ليچ نے اپنی ٹیم کی دوسری اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 92 رنز کی مین آف دی میچ اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت وہ بلے بازی کی درجہ بندی میں براہ راست 57 مقامات کی چھلانگ لگا کر 117 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔کیرن کو تینوں زمروں کی درجہ بندی میں فائدہ ملا ہے اور بلے بازی کلاس میں تین مقام اٹھ کر 52 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ گیند بازوں میں 28 رن پر تین وکٹ کی بدولت چھ مقام اٹھ کر 67 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت وہ آل راؤنڈر کلاس میں آٹھ مقام کے سدھار کے ساتھ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیورٹ براڈ میچ میں سات وکٹ لے کر ایک مقام کے فائدے کے ساتھ 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کرس ووکس گیند بازوں میں اپنے 32 ویں نمبر پر برقرار ہیں ۔پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 85 رنز پر ڈھیر کرنے کی کارکردگی کی بدولت آئر لینڈ کے بولروں کو بھی درجہ بندی میں فائدہ ملا ہے۔ نئی گیند سے ٹم مرتانگ کو 25 مقامات کا فائدہ ملا ہے جو 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیورٹ تھامسن 11 مقام اٹھ کر 53 ویں اور بوڈ ریكن 21 مقام اٹھ کر 84 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون اپنے چھٹے اور 10 ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آل راؤنڈرمیں جڈیجہ تیسرے اور اشون چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایک روزہ میچوں میں گیند بازوں کی رینکنگ میں ہندوستان کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بنگلہ دیش پاکستان کی چھٹی پوزیشن کی لیے خطرہ نہیں بن پائے گی۔پہلے ون ڈے کے بعد ریٹائر ہونے والے سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگااس وقت بالنگ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر ہیں، ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ7رہی جو انھوں نے نومبر 2011 میں حاصل کی تھی۔ سیریز میں دوسرے کھلاڑیوں کے پاس بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود ہوگا۔بلے بازوں کی فہرست میں اس وقت پاکستان کے بابر اعظم تیسری پوزیشن پر ہیں جب کہ آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jul 2019, 11:10 PM