راجکوٹ ٹسٹ LIVE: دوسرے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز کا اسکور 94/6

ہندوستان کے 649 رنوں کے جواب میں ویسٹ انڈیز ی شروعات بے حد خراب، 4 بلے باز سستے میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@BCCI
user

قومی آواز بیورو

05 Oct 2018, 4:48 PM
پہلا ٹسٹ، دوسرا دن: ویسٹ انڈیز کے 94 رن پر 6 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو م ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو بیچوں کی ٹسٹ سریز کا پہلا مقابلہ راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ یونین میدان پر جاری ہے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے ہندوتان کے 649 رنوں کے جواب میں 94 رن کے اسکور پر اپنے 6 کھلاڑی کھو دئے ہیں۔

دوسرے دن ہندوستان نے 9 وکٹ پر 649 رن بناکر اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ رنوں کے پہاڑ کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی اور اس کے کھلاڑی لگاتار آؤٹ ہوتے رہے۔

05 Oct 2018, 4:20 PM
ویسٹ انڈیز کی نصف ٹیم 73 کے اسکور پر پویلین لوٹے

ہندوستان کے 649 رونوں کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی خراب شروعات رہی اور اس کے کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 73 رنوں کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

05 Oct 2018, 3:44 PM
ویسٹ انڈیز کے 49 رن پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سریز کا پہلا مقابلہ راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ یونین میدان پر جاری ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 9 وکٹ پر 649 رن بناکر اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ی شروعات بے حد خراب رہی اور اس کے چار کھلاڑی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور 16 اووروں کے بعد 49 ہے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ محمد سمیع کو 2 جبکہ آر اشون کو ایک وکٹ حاصل ہوا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھویٹ اور کیرون پاویل نے اننگ کی شروعات کی۔ تیسرے وہی اوور میں محمد سمیع نے بریتھویٹ (2) کو بولڈ کر دیا اور ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد محمد سمیع نے کیرون پاویل کو بھی ایل بی ڈبلیو کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسرا جھٹکا دیا۔ پاویل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شائی ہوپ آؤٹ ہوئے، انہوں 10 کے اسکور پر آر اشون کے بولڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کا چوتھ وکٹ شمرن ہیٹمر کے طور پر گیا انہیں 10 کے اسکور پر رویندر جڈیجا نے آؤٹ کیا۔


05 Oct 2018, 3:28 PM
ہندوستان کا 649 رن بنا کر اننگ ختم کرنے کا اعلان

قبل ازیں، میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 364 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت نے دوسرے دن کے کھیل کو آگے بڑھایا۔ وراٹ کوہلی نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری پوری کی جبکہ پنت سنچری اسکور کرنے سے چوک گئے، وہ منڈیلا کی گیند پر 92 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے یہ رن محض 84 گیندوں میں بنائے اور اپنی ایننگ کے دوران 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ریشبھ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد رویندر جڈیجا میدان پر پہنچے۔

ہندوستان نے چائے کے وقفہ تک 9 وکٹ کے نقصان پر 649 رن بنائے اور اپنی ایننک کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہندوستان کے تین کھلاڑیوں نے سنچری اسکور کی۔ پرتھوی شا اور وراٹ کوہلی کے بعد رویندر جڈیجا نے بھی سنچری بنائی۔

رویندر جڈینا نے 132 گیندوں میں اپنے 100 رن مکمل کئے یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ اپنی ایننگ کے دوران انہوں نے 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ ہندوستان کے 9 کھالڑی آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ کے طور پر میدان پر پہنچے محمد سمیع نے 2 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔