ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کیا وراٹ کوہلی نے

کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے34 ویں ٹسٹ کی54 ویں اننگ میں آٹھویں 150 سے بڑی اننگ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں جاری دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے379 منٹ میں217 بالوں پر15چوکوں کی مدد سے153 رن بنائے جو ایک کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے34 ویں ٹسٹ کی54 ویں اننگ میں آٹھویں 150 سے بڑی اننگ تھی۔ اس اننگ کے بعد وہ آسڑیلیا کے ڈان بریڈ مین کا کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ مرتبہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کیا۔ڈان بریڈمین 24 ٹسٹ میچوں کی38 اننگوں میں ایسا ہی کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

وراٹ کوہلی نے ایک بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے65 ٹسٹ میچوں کی109 اننگوں میں5454 رن 21 سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں جس میں نو مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی نو یا اس سے زیادہ مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے والے ہندوستان کے پانچویں اور کل ملاکر24 ویں بلے باز بنے۔ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ150 سے بڑی اننگ کھیلنے والے کھلاڑی ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے200 ٹسٹ میچوں کی329 اننگوں میں51 سنچریوں کی مدد سے15921 رن بنائے ہیں جس میں20 مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

وریندر سہواگ نے جو104 ٹسٹ کھیلے انکی180 اننگوں میں 23 سنچریوں کی مدد سے8586 رن بنائے تھے جس میں14 مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سنیل گواسکر کو ایک زمانے میں ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل تھا مگر اب انکا مقام کافی نیچے ہوگیا ہے۔ انہوں نے 125جو ٹسٹ کھیلے انکی214 اننگوں میں 34 سنچریوں کی مدد سے10122 رن بنائے تھے جس میں12 مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

راہول ڈراوڈ نے جو164 ٹسٹ کھیلے انکی286 اننگوں میں 36 سنچریوں کی مدد سے13288 رن بنائے تھے جس میں11 مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے ہندوستان میں کھیلے گئے 32 ٹسٹ میچوں کی52 اننگوں میں10 سنچریوں کی مدد سے2921 رن بنائے ہیں جس میں چھ مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ہندوستان سے باہر انہوں نے جو33 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی57 اننگوں میں 11 سنچریوں کی مدد سے2533 رن بنائے ہیں جس میں تین مرتبہ وہ 150 سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے چھ ڈبل سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔