ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: وراٹ کوہلی نے پہلے 2 میچوں سے اپنا نام واپس لیا

وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے اپنا نام ذاتی اسباب کی بنیادی پر واپس لے لیا ہے، حالانکہ وہ ذاتی سبب کیا ہے اس سلسلے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 25 جنوری سے شروع ہونے والی ہے۔ اس سے ٹھیک تین دن پہلے وراٹ کوہلی کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف شروعاتی 2 ٹیسٹ میچ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ یعنی وہ شروعاتی دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔ کوہلی نے ذاتی اسباب کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے، حالانکہ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر وہ ذاتی وجہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے حیدر آباد میں کھیلا جانا ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ کوہلی کے حیدر آباد ٹیسٹ سے باہر ہونے کی خبر انگلینڈ کے لیے راحت بھری ہوگی۔ ایسا اس لیے کیونکہ کوہلی کا ریکارڈ حیدر آباد میں بہت شاندار ہے۔ وہ یہاں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ انھوں نے حیدر آباد میں اب تک 4 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انھوں نے ایک سنچری کے ساتھ 379 رن بنائے ہیں۔


ویسے وراٹ کوہلی کا بلّا صرف حیدر آباد ہی نہیں، ہندوستان کے سبھی میدانوں پر انگلینڈ کے خلاف خوب بولتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اب تک کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میں انھوں نے 56.38 کی اوسط اور 3 سنچری کے ساتھ 1015 رن بنائے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اتنا اچھا ریکارڈ رکھنے والا کھلاڑی ٹیم سے باہر رہے گا تو انگلینڈ کے گیندباز راحت ضرور محسوس کریں گے۔

بہرحال، وراٹ کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونے کی خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب وہ ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب میں شامل ہیں۔ اس سے قبل ان کے حیدر آباد پہنچنے کی خبر آئی تھی۔ وہ حیدر آباد سے ہی ایودھیا پہنچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کوہلی کی شریک حیات انوشکا شرما کے بھی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کرنے کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔