ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا: آخری مقابلہ میں سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی دونوں ٹیمیں

سیریز میں اب تک کھیلے گئے دو ون ڈے میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، اس طرح یہ آخری میچ فائنل کی طرح کھیلا جائے گا۔ جو ٹیم اس میچ کو اپنے حق میں کر لے گی وہی سیریز جیت جائے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چنئی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے آج (22 مارچ 2023) چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں اب تک کھیلے گئے دو ون ڈے میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔ اس طرح یہ آخری میچ فائنل کی طرح کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لہذا ہندوستان زوردار واپسی اور سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گا۔ دوسری جانب جیت کے بعد کنگارو ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے۔


ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم گراؤنڈ پر اب تک 22 ون ڈے کھیلے جا چکے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے اب تک 14 ون ڈے کھیلے ہیں۔ جس میں سے ٹیم انڈیا 7 بار جیت چکی ہے۔ جبکہ ٹیم کو 5 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیم انڈیا کو دو دو اور آسٹریلیا کو ایک بار شکست دے چکے ہیں۔ اگر آسٹریلیا کی ٹیم کی بات کریں تو اب تک آسٹریلوی کھلاڑی ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 5 میچ کھیل چکے ہیں۔ جس میں سے انہیں 4 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ انہیں ہندوستان کے خلاف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو ایک میچ میں شکست دی ہے۔

چنئی اسٹیڈیم کی پچ پر رنز کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہے۔ جیسے جیسے اس گراؤنڈ پر کھیل آگے بڑھتا ہے، پچ سست ہوتی جاتی ہے اور رن بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس گراؤنڈ پر ٹاس جیتنے والا کپتان زیادہ تر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتا ہے۔ اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کھیل پر حاوی رہی ہے۔ اس پچ پر اسپنرز کو مدد مل سکتی ہے۔


ممکنہ پلیئنگ الیون آف انڈیا: روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، اکشر پٹیل، محمد سراج، محمد شامی، کلدیپ یادو۔

ممکنہ پلیینگ الیون آف آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبوشین، الیکس کیری، کیمرون گرین، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔