بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان پاکستان کے خلاف کل کے اسکورسے آگے آج کھیلے گا

جس وقت بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اس وقت   ہندوستان نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 24.1 اوور میں دو وکٹ پر 147 رن بنالئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اتوار کو ایشیا کپ کے تیسرے سپر 4 میچ میں ہندوستان بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کے خلاف 24.1 اوور میں 147/2 رن بنا لئے تھے لیکن بارش کی وجہ سے اس کے آ گے کھیل نہ ہو سکا جو آج یعنی گیارہ ستمبر کو سہ پہر تین بجے دوبارہ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے جس وقت بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اس وقت   ہندوستان نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 24.1 اوور میں دو وکٹ پر 147 رن بنالئے تھے ۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل ابھی کیریز پر موجود ہیں۔


روہت شرما اور شبمن گل نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔ دونوں نے پہلے پاور پلے میں ہی 50 کی شراکت داری کی۔ پاور پلے کے بعد روہت شرما نے شاداب خان کی گیندوں پر3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ روہت نے کیریئر کی 50ویں نصف سنچری مکمل کی تاہم 56 رنز بنانے کے بعد وہ شاداب خان کا شکار بن گئے۔

روہت کے وکٹ کے ساتھ ہی شبمن  گل کے ساتھ ان کی 121 رنز کی شراکت بھی ٹوٹ گئی۔ دونوں نے گزشتہ میچ میں نیپال کے خلاف 147 رنز کی سنچری شراکت داری کی تھی۔ روہت-گل کی یہ 5ویں سنچری شراکت ہے۔


روہت کے بعد شبمن گل بھی 18ویں اوور میں 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔