بارڈر-گواسکر ٹرافی اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، کلدیپ باہر، شامی کی بھی نہیں ہو سکی واپسی

آسٹریلیا دورے کے لیے بیک اَپ اوپنر کے طور پر ابھمنیو ایشورن کو موقع ملا ہے۔ نتیش کمار ریڈی اور ہرشت رانا پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ مینک اور شیوم جنوبی افریقہ دورے کے لیے ٹیم میں نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا کے خلاف اگلے مہینہ ہونے والی بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی سلیکٹرز نے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ساتھ ہی 3 تیز گیندبازوں کو ریزرو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ مایوسی کی بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں اہم گیندباز محمد شامی کا نام نہیں ہے۔ ان کی فٹنیس کے سلسلے میں بھی ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

آسٹریلیا دورے کے لیے بیک اَپ اوپنر کے طور پر ابھمنیو ایشورن کو جگہ ملی ہے، وہیں تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ نتیش کمار ریڈی اور ہرشت رانا کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ اسپن گیندباز کلدیپ یادو گروئن انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ اکچھر پٹیل بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔


وہیں دوسری طرف بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ دورہ کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان اس دورہ میں 4 ٹی-20 مقابلے کھیلے گا۔ ہندوستانی ٹیم 8 نومبر کو ڈربن میں پہلے ٹی-20 کے ساتھ دورے کا آغاز کرے گی۔ اس ٹیم میں مینک یادو اور شیوم دوبے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ریان پراگ بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا:

روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمرہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیمنیو ایشورن، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، آر اشون، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر۔


جنوبی افریقہ کے خلاف 4 ٹی-20 میچوں کے لیے ٹیم انڈیا:

سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رِنکو سنگھ، تلک ورما، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکچھر پٹیل، رمن دیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، وجئے کمار ویشاک، اویس خان، یش دیال۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔