انگلینڈ کےتین وکٹ جھٹکنے کے ساتھ ہندوستان کی میچ میں واپسی

ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے چوتھے اوور میں دوسری گیند پر روری برنس کو بولڈ کر کے اور پھر آخری گیند پر حسیب حمید کو پنت کے ہاتھوں کیچ کرواکر انگلینڈ کو زبردست جھٹکے دئے ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

تیز گیندباز شاردُل ٹھاکر کی 57 رن کی جارحانہ پاری کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو خراب شروعات سے ابھرتے ہوئے پہلی پاری میں 191 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنا لیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان نے ا جوابی حملہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے دونوں اوپنر اور ان کے فارم میں چل رہے کپتان جو روٹ کا وکٹ لے کر میچ کو توازن میں کر لیا ہے اور میچ میں واپسی کی۔

انگلینڈ جس نے میچ کا پہلا دن ختم ہونے تک تین وکٹ کے نقصان پر ۵۳ رن بنا لئے تھےاب اس کے سامنے پہلی پاری میں بڑا اسکور بنانے کا ہدف رہے گا ۔ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے چوتھے اوور میں دوسری گیند پر روری برنس کو بولڈ کیا اور پھر آخری گیند پر حسیب حمید کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ محض چھ رن پر دو وکٹ گر جانے کے بعد ڈیوڈ ملان اور روٹ نے تیسرے کرکٹ کے لیے 46 رن کا اضافہ کیا۔ یہ شراکت داری زیادہ خطرناک ہو پاتی کہ اس سے پہلے امیش یادو نے روٹ کو ایک بہترین گیند پر بولڈ کر دیا۔ روٹ نے 46 گیندوں میں چار چوکے کے سہارے 26 رن بنائے۔ اسٹمپس کے وقت ملان 21 اور نائٹ واچمین کریگ اورٹن ایک رن بنا کر میدان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔


ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والا یہ میچ اب دلچسپ ہو گیا ہے کیونکہ ہندوستان کی خراب شروعات کے بعد اس نے میچ میں واپسی کی ہے ۔ اگر آج ہندوستان انگلینڈ کے وکٹ جلدی گرا لیتا ہے تو میچ میں کڑا مقابلہ ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔