ہندوستان نے انگلیند کو ہر اکر سیریز پر کیا قبضہ، روہت اور وراٹ کی نصف سنچریاں
روہت نے 34گیندوں پر 64رن میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ وراٹ نے 52گیندوں پر 80رن میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔
سلامی بلے باز روہت شرما (64) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 80) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی۔20مقابلے میں سنیچر کو 36رن سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی۔
ہندستان نے 20 اوور میں دو وکٹ پر 224رن کا بڑا اسکور بنایا جو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اس سیریز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ہندستان کے اس بڑے اسکو ر کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم 20اوور میں آٹھ وکٹ پر 188رن ہی بنا سکی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پھر اس کے بعد روہت کے ساتھ میدان پر وراٹ اترے جنہوں نے 34گیندوں پر 64رن میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ وراٹ نے 52گیندوں پر 80رن میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سوریہ کمار نے محض 17گیندوں پر 32رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے محض 17گیندوں پر 39رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔
روہت اور وراٹ نے پہلے وکٹ کے لئے نو اوور میں 94رن بناڈالے۔ اسٹوکس نے روہت کو بولڈ کرکے اس خطرناک شراکت کوروکا لیکن پھر وراٹ نے اس کے بعد سوریہ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 49رن جوڑے۔ وراٹ نے اس کے بعد پانڈیا کے ساتھ تیسرے وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت داری میں 81رن جوڑ کر خطرناک گیندبازی کی ہوا نکال دی۔ وراٹ پہلے کی دو شراکت میں پرسکون رہے لیکن آخری شراکت میں انہوں نے کھل کر شاٹ کھیلے۔ ہندستان کے 224رن اس سیریز کا سب سے بڑا اسکور ثابت ہوا۔
انگلینڈ کی طرف سے اس کے دو اہم تیز گیندباز مارک ووڈ اور ایس آرچر کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ ووڈ اور جارڈن بالترتیب 53اور 57رن دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ لیگ اسپنر عادل راشد کو 31رن پر ایک وکٹ اور اسٹوکس کو تین اوور میں 26رن دیکر ایک وکٹ ملا۔
بڑ ے اسکور کا تعاقب کرتے وقت انگلینڈ نے اوپنر جیسن رائے کو بھونیشور کمار کی دوسری ہی گیند پر گنوا دیا۔ رائے کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا لیکن اس کے بعد جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے دوسرے وکٹ کے لئے 130رن کی شاندار شراکت کی۔ یہ شراکت مزید خطرناک ہوتی کہ بھونیشور نے دوسرے اسپیل میں بٹلر کو ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ بٹلر نے 34گیندوں پر 52رن میں دو چوکے اورچار چھکے لگائے۔ شاردل ٹھاکر نے 15ویں اوور میں تیسری گیند پر جانی بیرسٹو کو اور اسی اوور کی چھٹی گیند پر ملان کو بولڈ کرکے ہندستان کے راستے کا سب سے بڑا کانٹا ہٹا دیا۔ ملان نے 46گیندوں میں 68رن میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانڈیا نے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو پویلین بھیجا۔
انگلینڈ کے لئے اب رن بڑھتے جارہے تھے لیکن بین اسٹوکس نے ناٹ آوٹ 14، کرس جارڈن نے گیارہ اور سیم کرین نے ناٹ آوٹ 14رن بناکر ٹیم کی شکست کے فرق کو کم کیا۔ سیم کرین نے دو بڑے چھکے لگائے۔ ہندستا ن کی طرف سے ٹھاکر نے چار اوور میں 45 رن پر تین وکٹ اور بھونیشور نے چار اوور میں محض 15رن دیکر دو وکٹ لئے۔ پانڈیا اور نٹراجن کو ایک ایک وکٹ ملا۔ جوفرا آرچر رن آوٹ ہوئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔