ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو گیارہ رنز سے شکست دی

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 208 رنز بنا سکی۔ اس طرح ہندوستان 11 رنز سے جیت گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو گیارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں چھہ وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 208 رنز بنا سکی۔ اس طرح سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 11 رنز سے جیت گئی۔ ساتھ ہی اس جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن نے 17 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ ہینرک کلاسن نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔


ہندوستان کے 219 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا 27 رنز کے اسکور پر لگا۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ریان رکلیٹن 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ ریزا ہینریکس نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے 18 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹرسٹن اسٹبس 12 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد اکسر پٹیل کا شکار بنے۔ اس کے بعد ہینرک کلاسن نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن کو ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔

ہندوستانی گیند بازوں کی بات کریں تو ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ ارشدیپ سنگھ نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ورون چکرورتی نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے تلک ورما نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ تلک ورما 56 گیندوں پر 107 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ ہندوستان کے اوپنر ابھیشیک شرما نے 25 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔