ہندوستان نے آئرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی
ویراٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما اور رشبھ پنت نے اچھی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 76 رنز تک پہنچایا جب 10ویں اوور میں روہت شرما ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
ہندوستان نے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ کی ہلاکت خیز گیند بازی اور کپتان روہت شرما کی نصف سنچری (52) و رشبھ پنت کی ناقابل شکست (36) اننگز کی بدولت بدھ یعنی کل کھیلے گئےٹی 20 عالمی کپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی اوپننگ جوڑی نے 97 رن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی، اس دوران تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر ویراٹ کوہل کو ایک رن کے اسکور پر مارک ایڈیئر نے آؤٹ کر کے آئرلینڈ کوپہلی کامیابی دلائی۔
ویراٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما اور رشبھ پنت نے اچھی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 76 رنز تک پہنچایا جب 10ویں اوور میں روہت شرما ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت نے 37 گیندوں میں 52 رن کی اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور تین چھکے لگے۔ سوریہ کمار یادو دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 12.2 اوور میں دو وکٹ پر 97 رن بنائے اور یہ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر اور بین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ہندوستانی گیند بازوں نے پوری آئرش ٹیم کو 96 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔