پہلا ٹی-20: ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست سے دو چار کیا
مظاہرے سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی۔20 مقابلے میں سنیچر کو چار وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے برتری حاصل کرلی۔
لوڈرہل: اپنا پہلا میچ کھیل رہے تیز گیندباز نودیپ سینی (17 رن پر تین وکٹ) کی زبردست گیند بازی اور دیگر گیندبازوں کے بہترین مظاہرے سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی۔20 مقابلے میں سنیچر کو چار وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے برتری حاصل کرلی ۔
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 20 اووروں میں نو وکٹ پر 95 رن پر روکا لیکن اسے جیت حاصل کرنے کے لئے زبردست جدوجہد کرنی پڑی۔ ہندوستان کو چار وکٹ سے جیت حاصل ہوئی۔ ہندوستان نے 2ء17 اووروں میں 6وکٹ کے نقصان پر 98 رن بنائے۔
نائب کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 24، کپتان وراٹ کوہلی نے 19 اور منیش پانڈے نے 19 رن بنائے۔ کرنال پانڈیا 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 10 رن بنائے۔ واشنگٹن سندر نے جیت کا چھکا لگایا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے اننگ ابتدا میں لڑکھڑائی لیکن پھر کپتان وراٹ کوہلی اور منیش پانڈے نے چوتھے وکٹ کے لئے 32 رن کی اچھی ساجھیداری نبھائی۔ ہندوستان پھر ایک بار لڑ کھڑایا اوراس نے پانچ رن کے وقفے میں پانڈے اور وراٹ کے وکٹ کو گنوادیا۔
اس کے بعد دو لفٹ آرم اسپنر پانڈیا اور جڈیجہ نے ٹک کر کھیلتے ہوئے چھٹے وکٹ کے لئے 19 رن کی ساجھیداری کی اور ہندوستان کو جیت کی منزل کے قریب پہنچایا۔ ہدف بڑا نہیں تھا اس لئے ہندوستانی خیمہ فکرمند نہیں تھا۔ جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 10 رن بنائے اور ہندوستان نے چار وکٹ سے میچ جیت لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2019, 9:10 AM