ایشیا کپ کے فائنل میں محمد سراج کا کمال، 16 گیندوں میں ریکارڈ 5 وکٹ لے کر توڑی سری لنکا کی کمر
محمد سراج نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں سری لنکا کی کمر توڑ دی۔ محمد سراج نے 3 اوورز میں 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں
کولمبو: ٹیم انڈیا کے بہترین فاسٹ بولر محمد سراج نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف تاریخ رقم کر دی ہے۔ محمد سراج نے فائنل میچ میں سری لنکا کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اس کے بلے بازوں کی کمر توڑ دی اور ایسا کرنے میں انہوں نے صرف 16 گیندیں خرچ کیں۔ محمد سراج نے 3 اوورز میں 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم محمد سراج نے اس فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ ٹاس کے بعد بارش ہوئی اور میچ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج نے جو تباہی مچا دی وہ ناقابل تصور تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔