آئی پی ایل: ٹی نٹراجن کی جگہ عمران ملک سنرائزرس حیدر آباد کی ٹیم میں شامل

جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عمران ملک اس وقت تک سنرائزرس حیدر آباد کا حصہ رہیں گے جب تک نٹراجن صحت یاب نہ ہو جائیں اور انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل جائے۔

ٹوئٹر
ٹوئٹر
user

یو این آئی

شارجہ: کورونا سے متاثر پائے گئے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن کی جگہ پر جموں و کشمیر کے دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عمران ملک سنرائزرس حیدر آباد کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس سلسلے میں آئی پی ایل کی ایک میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریگولیشن 6.1 (سی) کے تحت فرنچائزی کو مختصر وقت کے لئے متبادل کھلاڑی کو سائن کرنے کی اجازت ہے جب تک کہ ٹیم کے اصل کھلاڑی کو ٹیم کے بایو ببل میں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت نہیں مل جاتی۔ عمران ملک اس وقت تک سنرائزرس حیدر آباد کا حصہ رہیں گے جب تک نٹراجن صحت یاب نہ ہو جائیں اور انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل جائے۔


در حقیقت نٹراجن حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گیے تھے، جس کی وجہ سے فرنچائزی کو اہم کھلاڑی وجے شنکر سمیت چھ ارکان کو آئیسولیشن میں بھیجنا پڑا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ عمران ملک نے اب تک صرف ایک ٹی-20 اور ایک لسٹ-اے میچ کھیلا ہے۔ امسال جنوری میں اپنے واحد ٹی-20 میچ میں انہوں نے ریلوے کے خلاف تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس درمیان حیدر آباد کے شیرفین ردرفورڈ بھی اپنے والد کے انتقال کے بعد وطن واپس ہوگئے ہیں، جنہیں جونی بیئرسٹو کے رپلیسمنٹ کے طورپر منتخب کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔