عالمی کپ: جنوبی افریقہ کی 9 وکٹ سے فتح، سیمی فائنل میں پہنچنے کی سری لنکا کی امیدیں بھی ختم

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ریورسائیڈ اسٹیدیم میں سری لنکا کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

28 Jun 2019, 10:08 PM

جنوبی افریقہ کی 9 وکٹ سے جیت، سری لنکا کی امیدیں بھی ختم

سلامی بلے باز ہاشم آملہ کے نابعد 80 اور کپتان فاف ڈو پلیسی کے نابعد 96 رنوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں 9 وکٹ سے بری طرح سے روند ڈالا۔ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 203 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے جنوبی افریقہ نے 37.2 اوور میں 206 رن بنا کر حاصل کر لیا۔

قبل ازیں، ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے سری لنکا کو 49.3 اووروں میں 203 رنوں تک محدود رکھا۔ سری لنکا کی طرف سے کشل پریرا اور اویشکا فرنانڈو نے 30-30 رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈوائن پریٹوریس اور کرس مورس نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی ہے جبکہ سری لنکا بھی اس میچ کو ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی۔

ڈوائن پریٹوریس کو شاندار گیند بازی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

28 Jun 2019, 9:17 PM

27 اوور کے بعد جنوبی افریقہ کا اسکور 137/1

28 Jun 2019, 8:53 PM

21 اوور کے بعد جنوبی افریقہ کا اسکور 115/1

فی الحال 21 اوور کا ھیل مکمل ہو چکا ہے اور جنوبی افریقہ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 115 رن ہے۔ ڈوپلیسی 37 جبکہ ہاشم آملہ 52 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


28 Jun 2019, 8:42 PM

عالمی کپ: سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ جیت کی طرف گامزن، اسکور 100 رن کے پار

204 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کے اسکور 100 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ 18 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور اب سری لنکا کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہے۔

28 Jun 2019, 6:51 PM

عالمی کپ: افریقی گیندبازی کے سامنےلنکائی بلے بازی ڈھیر، 203 پر آل آؤٹ

سری لنکا نے آئی سی سی عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے سامنے 204 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے سری لنکا کو 49.3 اووروں میں 203 رنوں تک محدود رکھا۔ سری لنکا کی طرف سے کشل پریرا اور اویشکا فرنانڈو نے 30-30 رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈوائٓن پریٹوریس اور کرس مورس نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی ہے جبکہ سری لنکا کے لئے ابھی تک کچھ امیدیں باقی ہیں۔


28 Jun 2019, 6:51 PM

عالمی کپ: سری لنکا کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ، اسکور 197/9

28 Jun 2019, 6:24 PM

افریقہ کی زبردست گیندبازی، 184 پر سری لنکا کے 8 کھلاڑی آؤٹ

سری لنکا کا آٹھواں وکٹ تھسارا پریرا کے طور پر گرا، انہوں نے 21 رنوں کا تعاون کیا۔ ان کا کیچ فیلوکیوایو کی گیند پر رباڈا نے لپکا۔

فی الحال 46 اوور کے بعد سری لنکا اکا اسکور 8 وکٹ کے نقصان پر 188 رن ہے۔


28 Jun 2019, 6:00 PM

افریقہ کی زبردست گیندبازی، 163 پر سری لنکا کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ

سری لنکا نے 163 کے اسکور پر جیون مینڈس کے بطور اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا۔ انہیں 18 کے نجی اسکور پر کرس مورس نے ڈوائن پریٹوریس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

فی الحال 40 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 163 رن ہے۔ کریز پر نئے بلے باز ادانا اور تھسارا پریرا (8 رن) موجود ہیں۔

28 Jun 2019, 5:56 PM

عالمی کپ: سری لنکا کا چھٹا کھلاڑی 135 کے اسکور پر آؤٹ

سری لنکا نے دھننجے ڈی سلوا کے طور پر اپنا چھٹا کھلاڑی کھو دیا ہے، انہوں نے 24 رنوں کا تعاون کیا اور جے پی ڈومنی کے ہاتھوں بولڈ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔


28 Jun 2019, 5:10 PM

سری لنکا کے 111 رن پر 5 کھلاڑی پویلین واپس

سری لنکا کو 111 کے اسکور پر پانچواں جھٹکا لگ چکا ہے۔ پانچویں کھلاڑی کے طور پر کشل مینڈس آؤٹ ڈوائن پریٹوریس کی گیند پر کرس مورس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 23 رنوں کا تعاون کیا۔

فی الحال 28 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 111 رن ہے اور اس کی نصف ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔

28 Jun 2019, 5:10 PM

سری لنکا کے 100 رن پر 4 کھلاڑی پویلین واپس


28 Jun 2019, 4:10 PM

سری لنکا کی خراب شروعات، 72 رن پر تین کھلاڑی آؤٹ

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری سری لنکائی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی۔ میچ کی سب سے پہلے گیند پر سلامی بلے باز اور کپتان دیمتھ کرونارتنے کے طور پر سری لنکا کو پہلا نقصان ہوا۔ انہیں کاگسو رباڈا کی گیند پر کپتان فاف ڈو پلیسی نے لپکا۔ کرونارتنے کے کوئی رن نہیں بنایا۔

سری لنکا کو دوسرا جھٹکا اویشکا فرنانڈو (30 رن) کے طور پر لگا انہیں اور 67 کے مجموعی اسکور پر ڈوائن پریٹوریس نے کپتان فاف ڈو پلیسی کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین واپس بھیجا۔

کشل پریرا (30 رن) کے طور پر سری لنکا کو تیسرا جھٹکا لگا۔ انہیں 72 کے مجموعی اسکور پر ڈوائن پریٹوریس نے شاندار طریقہ سے بولڈ کر دیا۔

فی الحال 14 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 77 رن ہے۔ کشل مینڈس 6 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر اینجلو میتھیوز کریز پر پہنچے ہیں انہوں نے ایک رن بنا لیا ہے۔

28 Jun 2019, 2:56 PM

عالمی کپ: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو بلے بازی کی دعوت

چیسٹر لی اسٹریٹ: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ریورسائیڈ اسٹیدیم میں سری لنکا کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو چکی جنوبی افریقہ نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ لنگی نگیدی اور ڈیوڈ میلر کے مقام پر ڈویان پریٹوریس اور جیاں پال ڈیومنی کو موقع فراہم کیا گیاہے۔

ادھر سری لنکا کے لئے اس میچ میں نوان پردیپ کے مقام پر سرنگا لکمل کھیلیں گے۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں

سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کشل پریرا (وکٹ کیپر)، اویکا فرنانڈو، کشل مینڈس، اینجلو میتھیوز جیون مینڈس، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، سرنگا لکمل اور لستھ ملنگا۔

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، فاف ڈو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، جیاں پال ڈیومنی، کاگسو رباڈا، ڈویان پریٹوریس، عمران طاہر، آندیلے فیلوکوایو اور کرس مورس۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔