پاکستانی ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی، انگلینڈ پر جیت کے بعد کپتان سرفراز کا بیان
پاکستانی ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی، انگلینڈ پر جیت کے بعد کپتان سرفراز کا بیان
ناٹنگھم: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کو 14 رن سے ہرانے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان اور امام الحق نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال میں اضافہ ہوا ہے، مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
مین آف دی میچ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ میں شائقین بہت سپورٹ کرتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف جیت میں پوری ٹیم نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ سابق کھلاڑی ظہیر عباس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد انگلینڈ سے بڑی فتح حاصل کی، انگلینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے اچھی کپتانی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی ہوئی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے بھی دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔
عالمی کپ: نزدیکی مقابلہ میں پاکستان کی انگلینڈ پر 14 رنز سے جیت
عالمی کپ 2019 کا چھٹا مقابلہ آج میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 348 رنوں کو بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے سامنے جیت کے لئے 349 رنوں کا ہدف تھا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے نو وکٹ کے نقصان پر 334 رنز بنائے اور پاکستان نے یہ میچ 14 رنوں سے جیت لیا۔ پاکستان کے وہاب ریاض اور محمد عامر نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
میچ میں بہترین کارکردگی کے لئے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
انگلینڈ کو نواں جھٹکا، پاکستان جیت سے ایک قدم دور
پاکستان نے انگلینڈ کا نواں وکٹ بھی گرا دیا ہے اور اب اسے جیت کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔
انگلینڈ کو لگا آٹھواں جھٹکا، پاکستان جیت سے دو قدم دور
پاکستان نے انگلینڈ کا ساتواں وکٹ معین علی کو آؤٹ کر کے حاصل کر لیا ہے۔ وہ 19 رن بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ اس کے بعد کرس ووکس بھی آؤٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان خیمہ میں خوشی کا ماحول ہے۔
انگلینڈ کو جیت کے لئے 16 گیندوں میں 36 رن درکار
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹرینٹ برج کے میدان پر کھیلا جا رہا مقابلہ بے حد نذدیکی ہو گیا ہے۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 16 گیندوں میں 36 رن درکار ہیں جبکہ اس کے 4 وکت ابھی باقی ہیں۔
انگلینڈ کو چھٹا جھٹکا، خطرناک ہو رہے بٹلر آؤٹ
پاکستان کو جو کامیابی درکار تھی وہ محمد عامر نے دلا دی ہے اور خطرناک ہوتے جا رہے بٹلر کو ان کے 103 کے نجی اسکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر پویلین بھیج دیا ہے۔ انگلینڈ کا کا اسکور اس وقت 289 رنز ہے اور اب جیت کے لئے 32 گیندوں میں 60 رنز درکار ہیں۔ اس وقت میدان پر معین علی اور ووکس موجود ہیں۔
انگلینڈ کو 248 پر لگا پانچواں جھٹکا، روٹ سنچری بناکر آؤٹ
انگلینڈ نے 249 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے پانچ وکٹ 248 کے اسکور پر کھو دئے ہیں۔ جو روٹ 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انہیں شادان خان کی گیند پر محمد حفیظ نے لپکا۔ اس وکٹ کو حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے میچ میں اپنے امکانات روشن کر لئے ہیں۔
انگلینڈ کا اسکور 231/4، 84 گیندوں میں 118 رن درکار
انگلینڈ نے 4 وکٹ گر جانے کے بعد میچ میں واپسی کرتے ہوئے ہوئے روٹ کے 97 اور بٹلر کے 69 رنوں کی مدد سے 231 رنز اسکور کر لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے 36 اوورز پھینکے جا چکے ہیں۔ پاکستان کو اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لئے ہر حال میں اس جوڑی کو توڑنا ہوگا۔ ایک وقت میں خطرے میں نظر آنے والی انگلینڈ کی ٹیم اب بہتر صورت حال میں نظر آ رہی ہے۔
انگلینڈ کے 118 کے اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ، پاکستان کی پکڑ مضبوط
انگلینڈ نے پاکستان کی طرف سے دئے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنا چوتھا وکٹ کھو دیا ہے۔ بین اسٹوکس محض 13 رنز کا تعان کر کے پویلین لوٹ گئے ہیں انہیں شعیب ملک کی گیند پر سرفراز احمد نے کیچ کیا۔۔
انگلینڈ کو 86 پر لگا تیسرا چھٹکا، مورگن 9 رن بنا کر آؤٹ
محمد حفیظ نے پاکستان کو تیسری کامیابی فراہم کی ہے۔ انہوں نے مورگن کو ان کے 9 کے نجی اسکور پر بولڈ کیا۔ نئے بلے باز بین اسٹوکس کریز پر پہنچے ہیں جبکہ جو روٹ 37 رنز اسکور کر کے میدان پر موجود ہیں۔
پاکستانی گیندباز محمد شاداب، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
انگلینڈ کو دوسرا چھٹکا، بیئرسٹو 32 رن بنا کر آؤٹ
پاکستان کی طرف سے تعین کئے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ جیسن بیئرسٹو 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جیسن نے 31 گیندوں کا سامنا کیا اور وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز نے کیچ لپکا۔
خبر لکھے جانے تک انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 61 رنز اسکور کئے ہیں۔ میدان پر جے روٹ 20 بنا کر موجود ہیں اور بیئرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد ای مورگن میدان پر پہنچے ہیں۔
پاکستان کے 348 رن کے تعاقب میں انگلینڈ کو پہلا چھٹکا، جیسن 8 رن بنا کر آؤٹ
ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف 348/8 رنز کا مضبوط اسکور بنایا ہے۔ جواب میں انگلینڈ کی شروعات زیادہ اچھی نہیں رہی اور جیسن رائے 8 رنز بنا کر سستے میں چلتے بنے۔ انہیں شاداب خان نے پویلین بھیجا۔
انگلینڈ نے 6 اوور کے بعد 36 رنز بنائے ہیں۔ جانی بیئریسٹو 17 جبکہ روٹ 12 رنز بنا کر میدان پر موجود ہیں۔
عالمی کپ: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے دیا 349 رنز کا ہدف
ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو جیت کے لئے 349 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز محمد حفیظ (84) اور بابر اعظم (63) کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے 348/8 رنز اسکور کئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 55 رنوں کا تعاون کیا۔
قبل ازیں، فخر الزماں (36)، امام الحق (44) اور آصف علی (14) آؤٹ ہوئے۔ وہیں انگلینڈ کی طرف سے معین علی اور کرس ووکس نے 3-3 وکٹ جھٹکے، جبکہ مارک ووڈ نے 2 وکٹ حاصل کئے۔
قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کے لئے مدعو کیا۔ انگلینڈ کے لیام پلنکیٹ کے مقام پر مارک ووڈ کو اتارا ہے، جبکہ پاکستان نے عماد وسیم اور حارث سہیل کی جگہ آصف علی اور شعیب ملک کو شامل کیا ہے۔ علامی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹ سے کرانی شکست کے بعد اسی ٹرینٹ برج کی پچ پر پاکستان کی ٹیم پیر کے روز میزبان انگلینڈ کے مد مقابل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔