ٹی-20 عالمی کپ 2024: ڈومنیکا میچوں کی میزبانی سے ہٹا پیچھے، وِنڈسر پارک میں ہونے تھے 3 میچ
ڈومنیکا ان 7 کیریبیائی ممالک میں سے ایک ہے جسے عالمی کپ کی میزبانی ملی تھی، ڈومنیکا حکومت کے بیان کے مطابق وِنڈسر پارک کے میدان پر ایک گروپ میچ اور دو سپر 8 میچ ہونے تھے۔
ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے دوران ڈومنیکا میں ایک بھی میچ نہیں ہوں گے۔ ڈومنیکا حکومت نے عالمی کپ کے میچوں کی میزبانی سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طے مدت میں عالمی کپ کے لیے ضروری تعمیری کام مکمل نہیں ہو پائے گا۔
دراصل ڈومنیکا ان سات کیریبیائی ممالک میں سے ایک ہے جسے عالمی کپ کی میزبانی ملی تھی۔ ڈومنیکا حکومت کے بیان کے مطابق ونڈسر پارک کے میدان پر ایک گروپ میچ اور دو سپر-8 میچ ہونے تھے۔ اب ڈومنیکا حکومت کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں ٹھیکیداروں سے جو ٹائم لائن ملی تھی، اس کے مطابق ہم طے مدت میں اسٹیڈیم کے تعمیری کاموں کو پورا نہیں کر سکتے تھے۔ اس لیے ہم ٹی-20 عالمی کپ میچوں کی میزبانی سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ یہ فیصلہ سبھی لوگوں کے مفاد میں ہے۔ ہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کو شکریہ اور عالمی کپ کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات پیش کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھی ڈومنیکا حکومت کے اس فیصلے کو قبول کر لیا ہے اور آئی سی سی کو اس کی جانکاری دی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر فواز بخش نے کہا کہ ’’جب بڑے پیمانے پر آپ کوئی ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہو تو ایسے حالات کا پیدا ہونا ممکن ہوتا ہے۔ ہمارے پاس پلان بی ہے اور ہم اس کو نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد 2024 میں 4 جون سے 30 جون کے درمیان ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔