آئی سی سی رینکنگ: ٹی-20 درجہ بندی میں سوریہ کمار کا پہلے مقام پر قبضہ برقرار، وَنڈے میں شبھمن کی ٹاپ-5 میں انٹری

سوریہ کمار یادو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 166 رن بنائے تھے، ان کے ریٹنگ پوائنٹس (907) دوسرے مقام پر موجود پاکستان کے محمد رضوان سے 96 پوائنٹس زیادہ ہیں۔

سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں ٹی-20 میں ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے پہلے مقام پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔ انھوں نے گزشتہ سال ٹی-20 عالمی کپ کے دوران یہ درجہ بندی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے وہ لگاتار اچھی پاریاں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ بھی ہے کہ شبھمن گل کی ٹی-20 رینکنگ میں زبردست بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ انھوں نے ٹی-20 بلے بازوں کی رینکنگ میں 43 مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ اب اس درجہ بندی میں 25ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سوریہ کمار یادو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں دو نصف سنچری کی بدولت اپنی 4 پاریوں میں 166 رن بنائے تھے۔ ان کے پوائنٹس (907) دوسرے مقام پر موجود پاکستان کے محمد رضوان سے 96 پوائنٹس زیادہ ہیں۔ ٹی-20 بلے بازوں میں تیسرے مقام پر 756 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ہی بابر اعظم ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو چوتھا اور رائیلی روسو کو پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔


وَنڈے درجہ بندی کی بات کی جائے تو اس میں بھی ہندوستان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ شبھمن گل ٹاپ-5 بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں کیونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ختم ہوئی وَنڈے سیریز میں انھوں نے اچھی بلے بازی کی تھی۔ شبھمن کو پچھلی درجہ بندی کے مقابلے 2 مقامات کی بہتری حاصل ہوئی ہے اور وہ پانچویں مقام پر آ گئے ہیں۔ وَنڈے رینکنگ میں پہلے مقام پر بابر اعظم، دوسرے مقام پر راسی وان ڈر ڈوسین اور تیسرے مقام پر فخر زماں قابض ہیں۔ ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی اس درجہ بندی میں ٹاپ-10 میں شامل ہیں۔ وہ اس وقت نویں مقام پر قابض ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔