آئی سی سی کے 8 ٹورنامنٹس کے لیے 12 ممالک کو ملی میزبانی، 3 کا میزبان ہندوستان

ہندوستان کو 2031 تک تین ٹورنامنٹس کی میزبانی ملی ہے، ہندوستان 2026 میں سری لنکا کے ساتھ ٹی-20 عالمی کپ، 2029 میں تنہا چمپئنز ٹرافی، اور 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بین الاقوامی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے منگل کو آئندہ ایونٹ کے ایف ٹی پی (فیوچر ٹور پلان) کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے 8 آئندہ ٹورنامنٹس کے لیے 12 ممالک کو میزبانی دی ہے۔ ہندوستان و سری لنکا مل کر 2026 ٹی-20 عالمی کپ کی میزبانی کریں گے اور ہندوستان و بنگلہ دیش مل کر 2031 یک روزہ عالمی کپ کی میزبانی کریں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کو 2009 چمپئنز ٹرافی کی تنہا میزبانی ملی ہے۔ پاکستان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اسے 2025 میں چمپئنز ٹرافی کے لیے میزبانی مل گئی ہے۔ یعنی 2025 میں ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکے گی۔

ٹورنامنٹ کی تفصیل اور میزبانی کرنے والے ممالک کی تفصیل اس طرح ہے:

2024 ٹی-20 عالمی کپ: امریکہ اور ویسٹ انڈیز

2025 چمپئنز ٹرافی: پاکستان

2026 ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان اور سری لنکا

2027 عالمی کپ: جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نامیبیا

2028 ٹی-20 عالمی کپ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

2029 چمپئنز ٹرافی: ہندوستان

2030 ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ

2031 عالمی کپ: ہندوستان اور بنگلہ دیش

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔