آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ نیدر لینڈ کے خلاف 74رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
قومی ٹیم کے ابتدائی بیٹر امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ فخر زمان بھی بدستور گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ہندوستان کے جسپریت بمرا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستان کے سوریہ کمار یادو موجود ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔