کرکٹ: آئی سی سی کے ’بیسٹ الیون‘ میں روہت شرما اور جسپریت بمراہ شامل

آئی سی سی نے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 10 ٹیموں سے 12 سب سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ بہترین کھلاڑیوں کی اس فہرست میں ہندوستانی بلے باز روہت شرما بھی شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتوار کو نیوزی لینڈ پر انگلینڈ کی حیرت انگیز جیت کے بعد ہی آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا بھی اختتام ہو چکا ہے۔ آخری مرحلہ میں ہر بال پر سانس روک دینے والے اس مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان یک روزہ میچ ٹائی ہوا، اس کے بعد سپر اوور میں بھی جب کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے لگائی گئی بونڈری کی تعداد کی بنیاد پر انگلینڈ 44 سال میں پہلی بار عالمی کپ فاتح بنا۔


آئی سی سی نے ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر 10 ٹیموں سے 12 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اس فہرست میں دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی بیسٹ پلیئرس کی فہرست میں ہندوستانی بلے باز روہت شرما اور گیندباز جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

آئی سی سی کی اس فہرست میں روہت شرما اور جسپریت بمراہ کے علاوہ انگلینڈ کے جیسن رائے، جوفرا آرچر، بین اسٹوکس اور جو روٹ شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور لوکی فرگوسن نے بھی اس ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم سے شکیب الحسن اور آسٹریلیا سے مشیل اسٹارک اور الیکس کیری کو آئی سی سی کی بیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بطور بارہویں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ شامل کیے گئے ہیں۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔