گھریلو کرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں واپسی کروں گا، پاکستانی کرکٹر حسن علی

حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا میں کہا کہ حسن علی کی ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت اور سخت محنت کرنے کے لئے کہا۔

حسن علی، تصویر آئی اے این ایس
حسن علی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد تیز گیندباز حسن علی نے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھی گھریلو کرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائیں گے۔ حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا میں کہا کہ حسن علی کی ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت اور سخت محنت کرنے کے لئے کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم، یاسر شاہ اور حسن علی انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف اور امام الحق شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔