چوتھی ڈبل سنچری کے بارے میں سوچا نہیں تھا: روہت

روہت شرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 162 رن بنانے کے بعد کہا کہ انہوں نے کسی بھی وقت چوتھی ڈبل سنچری کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 162 رن بنانے کے بعد کہا کہ انہوں نے کسی بھی وقت چوتھی ڈبل سنچری کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

137 گیندوں پر 162 رنز کی بہترین اننگز سے مین آف دی میچ بنے اوپنر روہت نے پریس کانفرنس میں کہاکہ بلے بازی کرتے ہوئے میں سنچری یا ڈبل سنچری کے بارے میں نہیں سوچتا ہوں۔ میں صرف بلے بازی کرنے اترتا ہوں، رن بنانا چاہتا ہوں اور ٹیم کو اچھے اسکور تک لے جانا چاہتا ہوں۔

روہت نے کہا کہ میں نے جو تین ڈبل سنچری بنائی تھیں، میں نے کبھی ان کو حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ جب میں اس میچ میں بلے بازی کر رہا تھا تو میرے جوڑی دار امباٹی رائیڈو نے مجھ سے کہا بھی تھا کہ میں چوتھی ڈبل سنچری بنا سکتا ہوں لیکن میں صرف اپنی بلے بازی پر توجہ مرکوز کر رہا تھا اور میں نے ڈبل سنچری کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کے لئے رن بنانا چاہتا تھا تاکہ ہم مضبوط پوزیشن میں پہنچ سکیں کیونکہ سی سی آئی کا میدان اسکور کا دفاع کرتے وقت کچھ الگ ہی ٹریٹ کرتا ہے۔ ہماری بولنگ اچھی تھی اور ہم نے انہیں جلد آؤٹ کر دیا۔

روہت نے یہ بھی کہا کہ ان کی اور امباٹی رائیڈو کی ڈبل سنچری شراکت نے میچ کا رخ بدل دیا۔

روہت نے کہا کہ دو وکٹ جلدی گنوانے کے بعد ہم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میرے اور رائیڈو کے درمیان 211 رنز کی بڑی شراکت نے میچ کا رخ بدل دیا۔ تمام چار میچوں میں ہم نے بڑی شراکت کی ہیں جس کی بدولت ہم میچ میں بنے ہوئے ہیں اور بڑے اسکور بنا رہے ہیں۔ ہم شراکت کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ جب آپ ایک بار وکٹ پر ٹک جائیں تو آپ کو بڑی شراکت کی کوشش کرنی چاہیے۔


اپنے تیز اور اسپن گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے بلے باز نے کہا کہ اپنی بولنگ کو ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ کافی وقت بعد ایسی کارکردگی دیکھنے کو مل رہی ہے لیکن ایسی دبدبے والی کارکردگی دیکھنا خوشگوار ہے۔ تیز گیند باز گیند کو سوئنگ کرا رہے تھے اور اسپنر ٹرن کرا رہے تھے۔

سلپ كیچنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر روہت نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے سلپ میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ سلپ میں آنے والے كیچو ں کو لپكنا ضروری ہے۔ انہوں نے چائنامین بولر کلدیپ یادو کی گیندوں پر سلپ فیلڈنگ کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلدیپ کے ہاتھ کو پڑھنا کافی مشکل ہے لیکن میں نے ان کی گگلی کو پڑھنا سیکھا ہے۔

سی سی آئی کے میدان کے لیے کہا کہ میں نے سی سی آئی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے اور مجھے یہاں بلے بازی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ یہ ایک اچھی پچ تھی جہاں آپ اپنے شاٹ کھیل سکتے ہیں۔ آؤٹ فيلڈ تیز ہے اور آپ کو حملہ کرتے وقت طاقت لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ فيلڈرو ں کے درمیان سے فاصلے ڈھونڈ لیتے ہیں تو آپ کو باؤنڈری ملنی طے ہے۔ ایسے میدان پر اترتے وقت اعتماد بڑھ جاتا ہے۔

اپنی 21 ویں سنچری بنانے والے روہت کا یہ ساتواں 150 سے زائد کا اسکور تھا۔ وہ ہندستان کے سچن تندولکر اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کافی پیچھے چھوڑ چکے ہیں جن کے نام پانچ پانچ 150 سے زائد کے اسکور ہیں۔

روہت ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں جنوبی افریقہ کے هرشل گبز کی برابری پر مشترکہ 11 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندستانی بلے بازوں میں اب ان سے آگے سورو گنگولی (22)، موجودہ کپتان وراٹ کوہلی (38) اور سچن (49) ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Oct 2018, 7:09 AM