لارڈس کا تاریخی میدان شائقین کے استقبال کے لئے تیار، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہوگا میچ

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹینڈز میں صرف 25 فیصد شائقین ہی موجود رہ سکتے ہیں، لیکن یقیناً اس سے ایسا محسوس ہوگا کہ صورت حال آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے۔

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

لندن: لارڈس کا تاریخی میدان کرکٹ اور شائقین کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ سے ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران لارڈس کے میدان پر ہر روز تقریباً آٹھ ہزار ناظرین نظرآئیں گے جو ایک حیرت انگیز منظر ہوگا، کیونکہ ستمبر 2019 میں آخری ایشز ٹیسٹ کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب انگلینڈ کی ٹیم اپنے گھر میں ناظرین کے سامنے کھیلے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف تقریباً دوسال قبل ایشز سیریز کے دوسرے میچ کے بعد لارڈس میں انگلینڈ کا اس ہفتے یہ پہلا میچ ہوگا۔ سمجھا جاتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹینڈز میں صرف 25 فیصد شائقین ہی موجود رہ سکتے ہیں، لیکن یقیناً اس سے ایسا محسوس ہوگا کہ صورت حال آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے۔ توقع ہے کہ نارمل حالات کی جانب یہ قدم طویل وقت تک جاری رہیں گے۔


وہیں نیوزی لینڈ کی بات کریں تو اس نے 2015 کے بعد انگلینڈ کا دورہ نہیں کیا ہے، لیکن اس ٹیسٹ سیریز کو کیلنڈر میں جوڑا گیا ہے، تاکہ انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اپنے کورونا سے متعلق نقصانات کی کچھ تلافی کرنے میں مدد مل سکے۔ کین ولیمسن کی قیادت والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اس ہفتے دوٹیسٹ میچوں سے اس مہینے کے آخر میں ہندوستان کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے بہتر تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔