حسن، نعمان اور شاہین نے بہترین ٹسٹ رینکنگ حاصل کی
کسی ٹیم کے تین گیند بازوں کے ایک ہی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا یہ چھٹا موقع ہے اور گزشتہ 28 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے۔
دبئی: پاکستان کے گیندبازوں حسن علی، نعمان علی اور شاہین آفریدی نے بدھ کے روز جاری آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں اپنے کیریر کی بہترین ٹسٹ رینکنگ حاصل کی ہے۔ تین گیندوں نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں دوسرے ٹسٹ میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تیز گیند باز حسن علی (پہلی اننگز میں 5-27)، بائیں ہاتھ کے تیزگیند باز شاہین آفریدی (دوسری اننگز میں 5-52) اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی (دوسری اننگز میں 5-86 ) نے پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ہرارے میں دوسرے ٹسٹ میں اننگز اور 147 رن سے جیت اور سیریز کو 0-2 سے نمٹانے میں اہم کردار دا کیا۔
حسن چھ مقامات بڑھ کر 14 ویں، شاہین نو مقامات سے 22 ویں اور نعمان 54 ویں سے 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ایک ٹیم کے تین گیند بازوں کے ایک ہی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اوور آل یہ چھٹا موقع ہے اور گزشتہ 28 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے۔ آخری بار آسٹریلیا کے پال ریفیل، شین وارن اور ٹیم مے نے 1993 میں انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
دریں اثنا، دوسرے ٹیسٹ میں ناٹ آوٹ 215 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ بننے والے عابد علی 38 پوزیشن سے 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ 126 رنز بنانے والے اظہر علی چار مقام کے فائدے کے ساتھ 16 نمبر پر آگئے ہیں۔ میچ میں 97 رنز بنانے والے نعمان علی 35 مقام کی بہتری کے ساتھ 116 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔