پانڈیا اور راہل کی معطلی ختم، میدان پر واپسی کا راستہ صاف
سی او اے کے بیان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر معطلی فوری طور سے ہٹالی گئی ہے۔ معطلی ہٹانے کے بعد دونوں کھلاڑی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
نئی دہلی: ہندوستانی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل پر ایک ٹی وی چیٹ شو میں خواتین پر نازیبا تبصرہ کرنے کو لے کر عائد پابندی جمعرات کو فوری طور پر ہٹا لی گئی۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا آپریشن دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) نے آج ایک بیان جاری کر یہ جانکاری دی۔ بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے حال میں سی او اے کو خط لکھ کر کہا تھا کہ دونوں کرکٹرز کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک ان کی معطلی ہٹائی جائے اور انہیں کھیلنے کا موقع دیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ کرن جوہر کے ٹی وی شو کافی ود کرن میں خواتین پر تبصرہ کرنے کے بعد پانڈیا اور راہل کو آسٹریلیا کے دورے سے واپس ہندوستان بھیج دیا گیا تھا اور دونوں کو تفتیش مکمل ہونے تک کسی بھی طرح کی کرکٹ سرگرمی سے معطل کر دیا گیا تھا۔
سی او اے کے بیان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر معطلی فوری طور سے ہٹالی گئی ہے۔ معطلی ہٹانے کے بعد دونوں کھلاڑی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ سی او اے نے گزشتہ 11 جنوری کو بی سی سی آئی آئین کے قوانین 41 (6) کا استعمال کرتے ہوئے پانڈیا اور راہل کو معاملے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دیا تھا۔
سی او اے نے کہا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ کسی بھی کرکٹر پر زیادتی کا الزام لگانے کے بعد اس کے خلاف آخری فیصلہ کرنے کا حق بی سی سی آئی کے لوک پال کے پاس ہے جس کی تقرری سپریم کورٹ کی ہدایات کو لے کر زیر التواء ہے۔ سی او اے کا خیال ہے کہ 11 جنوری کے حکم سے جاری کیا گیا معطلی کا حکم فوری طور سے ہٹا لیا جائے۔
سی او اے نے کہا کہ یہ معاملہ اور فیصلہ مشیر پی ایس نرسمہا کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد لیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں پر معطلی بی سی سی آئی لوک پال کی تقرری اور ان کا فیصلہ آنے تک فوری اثر سے ہٹائی جاتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔