گجرات ٹائٹنز نے شبمن گل کو کپتان مقرر کیا، ہاردک پانڈیا نے ممبئی کی کمان سنبھالی

یاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینز نے خرید لیا ہے، جس کے فوری بعد گجرات نے ٹیم کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کیا ہے۔ گجرات نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کو کپتان بنایا ہے

<div class="paragraphs"><p>شبمن گل</p></div>

شبمن گل

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2024 کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کی رہائی اور برقرار رکھنے کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کو چھوڑ دیا ہے۔ ان کو ممبئی انڈینز نے خریدا ہے۔ پانڈیا کے جاتے ہی گجرات نے ٹیم کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کیا ہے۔ گجرات نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کو کپتان بنایا ہے۔ گجرات ٹائٹنز نے اس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

ہاردک پانڈیا کو 2022 میں گجرات کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم چیمپئن بھی بنی۔ گجرات نے پانڈیا کو آئی پی ایل 2024 کے لیے بھی برقرار رکھا تھا لیکن ممبئی نے انہیں خرید لیا۔ ممبئی نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ سودا نقدی میں کیا گیا ہے۔ اس لیے ممبئی کو پانڈیا کے بدلے گجرات کو پیسے دینا ہوں گے۔


ادھر شبمن گل کی بات کریں تو ان کا اب تک کا کیریئر شاندار رہا ہے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں کئی بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں بھی دھوم مچائی ہے۔ شبمن اب تک 91 میچ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 2790 رنز اسکور ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 3 سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے 18 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ ان کا آئی پی ایل کا بہترین اسکور 129 رنز ہے۔

آئی پی ایل نے ہاردک پانڈیا اور کیمرون گرین کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔ آئی پی ایل نے بتایا کہ ہاردک پانڈیا کو ممبئی نے خرید لیا ہے جبکہ کیمرون گرین کو رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی گرین آئی پی ایل میں اب تک 16 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 452 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی 6 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔