ٹیم انڈیا کے لیے اچھی خبر، کپتان ہرمن پریت ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے لیے فٹ، آج سری لنکا کے خلاف کھیلیں گی

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے میچ میں گردن کی انجری کے باعث ہرمن پریت کور ریٹائر ہو کر پویلین واپس جانا پڑا تھا لیکن اب وہ فٹ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور ریٹائر ہو کر پویلین واپس جانا پڑا تھاکیونکہ ان کی گردن میں چوٹ آئی تھی۔ اب ہندوستانی  ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمن پریت بدھ  یعنی آج سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں کھیلیں گی اور ٹیم کی کپتانی بھی کریں گی۔

اسمرتی مندھانا نے کہا کہ ہرمن پریت فٹ ہیں اور آج  کا میچ کھیلیں گی۔ دوسری جانب پاکستان کے خلاف میچ میں نہ کھیلنے والی پوجا وستراکر کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھ رہے تھے۔ پوجا کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے مندھانا نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ میڈیکل ٹیم پوجا کو صحت مند رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ مزید معلومات کل میچ سے پہلے دستیاب ہو گی۔ میں ابھی ان کی فٹنس پر واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتی۔" پوائنٹس ٹیبل کے بارے میں بات کی جائے تو ہندوستان اس وقت گروپ اے میں 2 میچوں میں ایک جیت کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔


اسمرتی مندھانا ٹی ٹوینٹیعالمی  کپ 2024 میں خراب بلے بازی فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ پاکستان کے خلاف میچ میں وہ صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھیں۔ ان کی ساتھی شیفالی ورما اچھے رنز بنا رہی ہیں، لیکن اسمرتی کی فارم میں کمی ٹیم انڈیا کے لیے ایک بڑی پریشانی کھڑی کر سکتی ہے۔

یو اے ای کی سست پچوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'بطور بلے باز، یہاں کے گراؤنڈز کی حالت اس سے بہت مختلف ہے جس کی آپ توقع کریں گے، اس لیے کھلاڑیوں کو ٹیم کے رن ریٹ کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی، لیکن ساتھ ہی ٹیم کو یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ٹیم کے لیے جیتنا ضروری ہے، جو ہماری پہلی ترجیح ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔