چوتھا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا لنچ تک اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 65 رن

ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری اور فیصلہ کن چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیائی ٹیم کے دونوں سلامی بلے بازوں کو آؤٹ کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو جھٹکا دے دیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

برسبین: ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری اور فیصلہ کن چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیائی ٹیم کے دونوں سلامی بلے بازوں کو آؤٹ کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو جھٹکا دے دیا ۔ آسٹریلیانے لنچ تک 27 اووروں میں محض 65 رن بنائے ہیں۔

آسٹریلیائی ٹیم کے اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ نے لنچ تک ہندوستانی نوجوان گیندبازوں پر دباؤ بناتے ہوئے 55 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رن اور سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مارنس لابوشین 82 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 19 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ .

اس سے قبل آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن فاسٹ بولر محمد سراج نے پہلے ہی اوور میں بائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرکے آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دے دیا۔ سراج نےوارنر کو اس سیریز میں دوسری بار اپنا شکار بنایا ہے۔

زخمی ول پوکووسکی کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے مارکس ہیرس کچھ خاص مظاہرہ نہیں کرسکے اور اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے شارد ل ٹھاکر نے ان کا وکٹ لے لیا۔ ہیریس نے 23 گیندوں پر صرف پانچ رن بنائے۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ چار جبکہ دوسرا وکٹ 17 رنوں کے اسکور پر گرا۔

ان دونوں سلامی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اسمتھ اور لابوشین نے ہندوستانی ٹیم کے نوجوان گیندبازوں کو کوئی خاص موقع فراہم نہیں کیا اور لنچ تک 113 گیندوں میں 48 رنوں کی شراکت داری نبھاتے ہوئے ٹیم کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنوں تک پہنچادیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 9:33 AM