چوتھا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ، لنچ تک 2 وکٹ گنوائے

ہندستان اور آسٹریلیا کے مابین جمعہ کے روزہونے والے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
user

قومی آواز بیورو

برسبین: ہندستان اور آسٹریلیا کے مابین جمعہ کے روزہونے والے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین چار میچوں کی سیریز فی الحال ایک ۔ ایک کی برابری پر ہے اور دونوں ممالک کے مابین بارڈر گاوسکر ٹرافی کا فیصلہ اس ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ ہندستان نے اس میچ کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں وہیں آسٹریلیائی ٹیم نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔


ہندوستانی ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا ’’ہمیں ٹیم میں تبدیلیاں کرنی ہی تھیں لیکن یہ دوسروں کے لئے اچھا موقع ہے۔ بہترآغاز کرنے کی امید ہے۔ ٹی نٹراجن اور واشنگٹن مختصر فارمیٹ کا کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہوں۔ روی چندرن اشون ، جسپریت بمراہ ، رویندر جڈیجا اور ہنوما وہاری کی جگہ شارد ل ٹھاکر ، مینک، نٹراجن اور سندر نے لی ہے۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑا مقابلہ ہے۔ ہم بہت آگے کی بات سوچنا نہیں چاہتے ہیں اور صرف بہتر آغاز کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

لنچ بریک تک آسٹریلیا کا اسکور 65/2

کھانے کے وقفہ تک آسٹریلیا نے دو وکٹ گنوا کر 65 رن اسکور کئے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ 30 رن جبکہ مارک لابوشین 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے لئے پہلی اننگ میں اب تک محمد سراج اور شاردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر (1 رن) اور مارکس ہیرس (5 رن) کا وکٹ گنوا دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 8:27 AM