ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز ایزرا موزلی کی سڑک حادثہ میں موت

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جمی ایڈیمس نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین تیزگیند بازوں میں سے ایک تھے، میں ان کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کے انتقال پر پورا ویسٹ انڈیز بورڈ افسوس ظاہر کرتا ہے

ایزرا موزلی، تصویر یو این آئی
ایزرا موزلی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے سابق تیزگیند باز ایزرا موزلی کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔ دی نیشن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برج ٹاون کے جنکشن کے پاس سائیکل سواری کرتے وقت وہ کار سے ٹکرا گئے، کار ایک نوجوان چلا رہا تھا۔

تیزگیند باز کو سال 1990 میں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں دو ٹسٹ کھیلنے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے موزلی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر جمی ایڈیمس نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین تیزگیند بازوں میں سے ایک تھے، میں ان کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کے انتقال پر پورا ویسٹ انڈیز بورڈ افسوس ظاہر کرتا ہے۔


انہوں نے 1990 میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔انہوں نے 1990 سے 1991 تک نو ون ڈے بین الاقوامی میچوں میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔ 63 سالہ موزلی نے اپنے کیریر کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے دو ٹسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ بارباڈوس کے لئے کھیلنے سے پہلے موزلی نے انگلینڈ کی گلےمورگن ٹیم کے لئے فرسٹ کلاس سے ڈیبیو کیا تھا۔

ایزرا موزلی نے اس سے قبل 83-1982 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ موزلی نے حالانکہ بعد میں واپسی کی اور انگلش کاونٹی گلے مورگن کی طرف سے بھی کھیلے۔ ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے 2016 میں جب ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتا تھا تو وہ اس کے اسسٹنٹ کوچ تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔