پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر کی والدہ کا انتقال
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کی والدہ حمیدہ اعوان انتقال کر گئی ہیں۔ انہیں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میری والدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔‘‘ شعیب اختر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ایچ -8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ شعیب اختر کا عالمی کرکٹ میں تیز ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے پاس 161 کلومیٹر سے زیادہ فی گھنٹہ کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔