ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے

سوشانت چودھری نے کہا کہ تریپورہ کی سیاحتی صلاحیت کو پوری دنیا میں فروغ دینے کے لیے ہمارے پیارے سورو گنگولی سے زیادہ مقبول شخصیت کون ہو سکتی ہے۔

سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگرتلہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے تریپورہ ٹورازم کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش قبول کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست کے کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کیا ہے۔ تریپورہ کے وزیر سیاحت سوشانت چودھری نے سکریٹری سیاحت اتم کمار چکما اور ڈائریکٹر تپن کمار داس کے ساتھ منگل کو گنگولی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں شمال مشرقی ریاست کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کی تجویز پیش کی۔

سوشانت چودھری نے کہا کہ میں دادا کے ہاؤ بھاؤ سے بہت خوش اور متاثر ہوں۔ انہوں نے خوشی سے اس پیشکش کو قبول کیا اور امید کی جاتی ہے کہ اگر چیزیں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں تو سورو گنگولی چند مہینوں میں ہماری سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کی سیاحتی صلاحیت کو پوری دنیا میں فروغ دینے کے لیے ہمارے پیارے سورو گنگولی سے زیادہ مقبول شخصیت کون ہو سکتی ہے۔


سوشانت چودھری نے بتایا کہ گنگولی اگلے ماہ کے شروع میں لندن جانے والے ہیں اور واپسی کے فوراً بعد وہ جون کے آخر میں تریپورہ کے دورے کے ساتھ اپنے ماڈیول پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "اس دوران، ہم اگلے دو ہفتوں میں معاہدے اور دستاویزات کا عمل مکمل کر لیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔