پہلا ٹیسٹ: بمراہ کا پنجہ، روٹ کی سنچری، ہندوستان کو 209 کا ہدف

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی شاندار باؤلنگ کے باوجود انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 303 رن بنا کر ہندوستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا

جسپریت بمراہ / ٹوئٹر
جسپریت بمراہ / ٹوئٹر
user

یو این آئی

ناٹنگھم: فاسٹ بولر جسپریت بمراہ (64 پر پانچ) کی شاندار باؤلنگ کے باوجود انگلینڈ نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں اپنے کپتان جو روٹ (109) کی بہترین سنچری کے ساتھ 303 رن بنا کر ہندوستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔

ہندوستان نے پہلی اننگز میں 95 رنوں کی اہم برتری حاصل کر لی تھی۔ انگلینڈ نے کل کے بغیر کسی وکٹ کے 25 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ محمد سراج نے اوپنر روری برنس کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ بمراہ نے اگلے تین بلے بازوں کو پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔


اس سب کے بیچ، روٹ ایک سرے پر رہے اور اس نے 172 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے جو کہ 2018 کے بعد انگلینڈ میں ان کی پہلی سنچری تھی۔ روٹ ساتویں بلے باز کی حیثیت سے پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سیم کیرن نے 45 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور 295 پر بمراہ کا شکار بنے۔ بمراہ نے اگلی گیند پر سٹورٹ براڈ کو آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔

محمد سامی نے اولی رابنسن کو 303 رنز پر آؤٹ کرکے انگلینڈ کی دوسری اننگز کو سمیٹ دیا۔ بمراہ کی پانچ وکٹوں کے علاوہ سراج اور ٹھاکر نے دو دو اور سامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔