انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اسپن گیندباز ریحان احمد آئی پی ایل کے لیے ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کو تیار، نیلامی کے لیے دستیاب
ریحان منگل کے روز کراچی میں ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے تھے، انھوں نے دوسری اننگ میں پاکستان کے مڈل اور لووَر آرڈر کے بلے بازوں کو بری طرح پریشان کیا تھا۔
انگلینڈ کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے لیگ اسپن گیندباز ریحان احمد فروری میں 2 ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ نہیں کریں گے۔ اس کی جگہ وہ فرنچائزی کرکٹ کا تجربہ لینے کے لیے ٹی-20- لیگ میں حصہ لیں گے۔ ریحان منگل کو کراچی میں ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے سب سے کم عمر کے کھلاڑی بنے تھے۔ انھوں نے دوسری اننگ میں پاکستان کے مڈل اور لووَر آرڈر کے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا تھا اور 48 رن دے کر 5 وکٹ لیے تھے۔
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے چیف کوچ برینڈن میک کولم کا ماننا ہے کہ کوچی میں جمعہ کو ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں اگر ریحان احمد کسی ٹیم کے ذریعہ خریدے جاتے ہیں تو یہ شاندار ہوگا۔ ریحان نے لیسسٹرشائر کے لیے 14 ٹی۔20- بلاسٹ اور ہنڈریڈ میں ساؤدرن بریو کے لیے پانچ میچ کھیلے ہیں۔ اس بار کی نیلامی میں وہ 40 لاکھ روپے کے بیس پرائس پر دستیاب ہیں۔ نیلامی میں بیرون ملکی اسپنروں کی شاید ہی کبھی زیادہ طلب ہوتی ہے، لیکن ریحان کی کم قیمت اور بڑی صلاحیت کسی بھی فرنچائزی کو ان کے تئیں کھنچاؤ ظاہر کر سکتی ہے۔
آئی پی ایل کے پہلے 11 سیزن تک اس کا حصہ رہے اور حال ہی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کوچ رہے میک کولم نے بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل سے کہا کہ "الگ الگ کوچوں اور الگ الگ کپتانوں کے ساتھ کھیلنے اور الگ الگ کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ان تجربات کو حاصل کرنے کا موقع کون ہی چھوڑنا چاہے گا۔ ایک 18 سال کے کھلاڑی کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اسے حوصلہ بخشنا چاہیے۔"
ای سی بی سے منسلک مو بوباٹ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ریحان کو 2022-23 سیزن کے لیے فرنچائزی لیگ میں کھیلنے کے لیے کئی تجاویز آئی تھیں اور انگلینڈ کرکٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے احتیاط کے ساتھ کانٹریکٹ کرے۔ وہ جنوری اور فروری میں یو اے ای میں افتتاحی آئی ایل ٹی20- میں گلف جوائنٹس کی ٹیم سے کھیلیں گے۔
اگر جنوبی افریقہ کے خلاف جنوری کے آخر میں ہونے والے یک روزہ سیریز میں انھیں شامل کیا جاتا ہے تو آئی ایل ٹی20- میں وہ دستیاب نہیں بھی ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ میک کولم نے کہا ہے کہ وہ انھیں زیادہ سے زیادہ فرنچائزی کرکٹ کھیلنے کے لیے حوصلہ دیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔