انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سےدی شکست، بٹلر نے ایک اوور میں 5 چھکے لگائے

انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دےدی۔ انگلینڈ نے یہ میچ 62 گیندیں باقی رہ کر جیت لیا۔ جوس بٹلر نے ایک اوور میں 5 چھکے لگائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

انگلینڈ نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی اوراس وقت 62 گیندیں باقی تھیں۔ جوس بٹلر اور فلپ سالٹ کی اوپننگ شراکت کو امریکی بولرز نہ توڑ سکے۔ کپتان بٹلر نے 38 گیندوں پر 83 رنز کی تیز اننگز کھیل کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، فلپ سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ امریکہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 115 رنز بنائے تھے اور نتیش کمار نے ٹورنامنٹ کی شریک میزبان ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ نتیش نے 24 گیندوں میں 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 60 رنز بنا لیے تھے۔ اچھے آغاز کے بعد انگلینڈ کی جیت محض ایک رسم بن کر رہ گئی تھی۔

ٹاس ہارنے کے بعد امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ ٹیم کے 7 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی نہ چھو سکے اور آخری 4 بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ امریکہ کی جانب سے نتیش کمار نے 30 اور کوری اینڈرسن نے 29 رنز بنائے۔ کھلاڑیوں کے درمیان کوئی بڑی شراکت قائم نہ ہوسکی جس کی وجہ سے امریکا صرف 115 رنز بناسکا۔ کپتان ایرون جونز نے 10 اور ہرمیت سنگھ نے بھی 21 رنز کی اہم شراکت کی۔


116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو جوس بٹلر اور فلپ سالٹ نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دفاعی چیمپئن ٹیم کے بلے بازوں نے تیسرے اوور سے ہی رفتار پکڑنا شروع کی اور پاور پلے اوورز کے اختتام تک ٹیم کاا سکور 60 رنز تک پہنچا۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے 32 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی اور اس میچ میں دھماکہ خیز انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 83 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے ہرمیت سنگھ کے ایک اوور میں 5 چھکے لگائے۔ ہرمیت کے اوور میں مجموعی طور پر 32 رنز آئے۔ 10ویں اوور میں بٹلر نے وان شالوک کی گیند پر فاتحانہ شاٹ کی صورت میں چوکا لگا کر انگلینڈ کی 10 وکٹوں سے جیت کو یقینی بنایا۔

امریکہ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ تینوں میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ اب سپر 8 کے گروپ بی میں ٹاپ پر آ گیا ہے۔ چونکہ جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز اس گروپ کا آخری میچ ہوگا، اس لیے ان میں سے صرف ایک ہی سیمی فائنل میں جا سکے گا۔ انگلینڈ اگرچہ اس وقت ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آ سکتا ہے لیکن اس نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔


انگلینڈ کے کرس جارڈن ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اس عالمی کپ میں دو بار ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔ کرس جارڈن نے پہلے علی خان، پھر نوشتش کنزیگے اور آخر میں سوربھ نیتراولکر کی وکٹیں لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے اسی اوور کی پہلی گیند پر کورے اینڈرسن کی وکٹ بھی حاصل کی۔ جارڈن نے 2.5 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔