دلیپ ٹرافی: مشیر خان نے اپنے پہلے ہی میچ میں ’انڈیا اے‘ کے خلاف کھیلی 181 رنوں کی شاندار اننگ

سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان نے دلیپ ٹرافی میں ’انڈیا بی‘ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ’انڈیا اے‘ کے خلاف 373 گیندوں میں 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 181 رن بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>مشیر خان، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCIdomestic">@BCCIdomestic</a></p></div>

مشیر خان، تصویر@BCCIdomestic

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے نوجوان بلے باز سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان بھی شہرت کی بلندیاں چھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دلیپ ٹرافی میں انھوں نے 181 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی بلند پرواز کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔ دلیپ ٹرافی میں ’انڈیا بی‘ کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ہی ٹیم کے لیے ایسے وقت میں 181 رنوں کی اننگ کھیلی جب 91 رنوں پر 7 وکٹ گر چکے تھے۔ ’انڈیا اے‘ کے خلاف یشسوی جیسوال، سرفراز خان، رشبھ پنت جیسے بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکے، لیکن نودیپ سینی کے ساتھ مل کر مشیر خان نے ریکارڈ 205 رنوں کی شراکت داری کی۔

19 سالہ مشیر خان نے مشکل وقت میں ’انڈیا بی‘ کو مضبوطی دیتے ہوئے 373 گیندوں میں 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 181 رن بنائے۔ یہاں ایک بڑی بات یہ رہی کہ مشیر خان نے نودیپ سینی کے ساتھ مل کر 205 رنوں کی ریکارڈ شراکت داری کی جو کہ دلیپ ٹرافی کی تاریخ میں آٹھویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ مشرین خان اور نودیپ سینی کی اس شراکت داری کی وجہ سے ’انڈیا بی‘ ٹیم نے 321 رنوں کا بہترین اسکور کھڑا کیا۔


قابل ذکر ہے کہ کم عمر میں ہی مشیر خان نے کئی بڑی پاریاں کھیلی ہیں۔ جب ان کی ان بڑی پاریوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ان کے والد نے انھیں بڑی پاریاں کھیلنے کی ٹریننگ دی ہے۔ مشیر خان کا کہنا ہے کہ ان کی سنچری 150 رنوں سے شروع ہوتی ہے۔ ان کے والد نے انھیں سکھایا ہے کہ 150 رن کے پار پہنچنے کے بعد ہی وہ اپنے شاٹ کھل کر کھیل سکتے ہیں۔ مشیر کے لیے یہ فارمولہ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محض 19 سال کی عمر میں ہی کئی یادگاریاں پاریاں وہ کھیل چکے ہیں۔ رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اس کھلاڑی نے ڈبل سنچری بھی لگائی ہے۔ رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں مشیر نے 55 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، پھر رنجی ٹرافی کے فائنل میں انھوں نے سنچری لگائی تھی۔ اب دلیپ ٹرافی میں مشیر نے 181 رن بنا کر ہندوستانی ٹیم کے سلیکٹرس کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔