گھریلو گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے، مینکا گاندھی کا مطالبہ
سابق مرکزی وزیر و سلطان پور سے ایم پی مینکا گاندھی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے گھریلو گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کئے جانے کا مطالبہ کیا
سلطان پور: سابق مرکزی وزیر و سلطان پور سے ایم پی مینکا گاندھی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی گھریلو گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلطان پور پارلیمانی حلقے چار روزہ دورے پر پہنچی مینکا گاندھی نے اسولی اسمبلی حلقے کے دہلی، چندور، اٹوا ملنا پور، مجھوارا، امئوجاسرپور، مٹھیا بہادر پور، کٹاواں گھات و بلوا نشاد بستی میں عوامی چوپال کے ذریعہ سے مقامی لوگوں کے مسائل کا تصفیہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی تعمیرشدہ ورسنگھ پور اسپتال میں تعمیراتی کام کرنے والی ایجنسی کے ذریعہ غبن کی شکایت پر چیف سکریٹری اترپردیش نے تیقن دلایا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جانچ کے لئے ایک ٹیم اسپتال کاجائزہ لے گی اور خاطیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
مینکا گاندھی نے کہا کہ سلطان پور ضلع میں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں اسولی علاقے میں بی جے پی امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ رہ حال میں بی جے پی کی جیت کے لئے کمر بستہ ہیں۔مقامی ایم پی اتوار کی صبح 7 بجے سے عوامی درشن پروگرام کے بعد 10بجے کریبھار بلاک کے ولی پور اور مولنا پور نشاد بستی سمیت کادی پور اسمبلی کے کروندی کلا بلاک کے ایک درجن مقاما ت پر عوامی چوپال سے خطاب کریں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔