دنیش کارتک نے اپنے 39ویں یومِ پیدائش پر کرکٹ کو کہا الوداع، سوشل میڈیا پر لکھا جذباتی پیغام

کارتک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کافی غور و خوض کے بعد میں نے مقابلہ آرائی والے کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں آفیشیل طور پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/DineshKarthik">@DineshKarthik</a></p></div>

تصویر@DineshKarthik

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے دو دہائی تک ملک کے لیے کھیلنے کے بعد ہفتہ کے روز مقابلہ آرائی والے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کے انڈین پریمیر لیگ ایلمنیٹر سے باہر ہونے کے بعد سے ہی ان کے ریٹائرمنٹ کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ لیکن اس سلسلے میں اعلان کرنے کے لیے انھوں نے اپنی پیدائش کے دن کا انتخاب کیا۔

دنیش کارتک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کافی غور و خوض کے بعد میں نے مقابلہ آرائی والے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میں آفیشیل طور پر سبکدوشی کا اعلان کرتا ہوں اور آگے آنے والے نئے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ہندوستان کے لیے 180 میچوں میں نمائندگی کرتے ہوئے دنیش کارتک نے ایک سنچری اور 17 نصف سنچری اسکور کی اور 3463 رن بنائے۔ بطور وکٹ کیپر انھوں نے 172 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ وہ آخری بار ہندوستانی ٹیم کے لیے 2022 ٹی 20 عالمی کپ میں روہت شرما کی کپتانی میں کھیلتے دکھائی دیے تھے۔ وہ ملک کے لیے راہل دراوڑ، انل کمبلے، مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کی قیادت میں بھی کھیل چکے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے آکر میں دنیش کارتک نے لکھا ہے کہ ’’میں اپنے سبھی کوچ، کپتانوں، سلیکٹرس اور معاون اسٹاف کو شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں نے میرے طویل سفر کو خوشگوار اور لطف آمیز بنایا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔