فوج کی 15 روزہ ٹریننگ کر کے واپس لوٹے ایم ایس دھونی

ہندوستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی جموں و کشمیر میں ٹی اے کی 15 دنوں کی ٹریننگ کے بعد واپس دہلی لوٹ آئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی جموں و کشمیر میں ٹی اے کی 15 دنوں کی ٹریننگ کے بعد واپس دہلی لوٹ آئے۔ دھونی 30 جولائی کو ٹی اے کی 106 ٹی اے بٹالین کے ساتھ منسلک تھے۔ انہوں نے تقریبا دو ہفتے تک بٹالین کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔ دھونی کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا جہاں وہ فوج کے جوانوں کے ساتھ رہے۔

ٹریننگ کے دوران انہیں گشت کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ دھونی 15 دنوں کی ٹریننگ کے دوران اري اور اننت ناگ بھی گئے۔ ہندستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر وہ لداخ میں تھے جسے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ لداخ میں وہ فوج کے اسپتال گئے اور مریضوں اور لوگوں سے ملاقات کی۔


دھونی نے بچوں کے ساتھ کھیلا کرکٹ، تصویر وائرل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی لیہہ میں بچوں کے باسکیٹ بال کورٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دھونی گیند پر شاٹ لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھونی نے لیہہ میں کرکٹ اکادمی کھلنے کا وعدہ کیا ہے۔

فوج کی 15 روزہ ٹریننگ کر کے واپس لوٹے ایم ایس دھونی

واضح رہے کہ 38 سالہ دھونی نے ورلڈ کپ کے بعد فوج کی ٹریننگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں محدود اوورز کے لئے خود کو دستیاب قرار نہیں دیا تھا۔ انہوں نے دو مہینے کے لئے آرام لیا ہے اور فوج میں وقت بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دھونی ٹریٹوریل آرمی 106 ٹی اے بٹالین (پیرا) کے ساتھ 30 جولائی کو منسلک ہوئے تھے اور دو ہفتوں تک انہوں نے تربیت حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM