ممبئی کے ہاتھوں شکست کے بعد دھونی بلے بازوں سے ناراض

میچ میں چنئی کی بلے بازی کافی خراب رہی اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم چار وکٹ کے نقصان پر صرف 131 رن ہی بنا پائی۔ امباٹی رائیڈو ناٹ آؤٹ 42 اور دھونی ناٹ آؤٹ 37 رن کے ساتھ ٹیم کو 100 کے پار لے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی: چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ممبئی انڈینس کے ہاتھوں گھریلو میدان پر شکست سے کافی مایوس نظر آئے اور اس کے لیے انہوں نے بلے بازوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

چنئی کی 6 وکٹ سے شکست کے بعد دھونی نے کہا کہ کسی کو تو ہارنا ہی تھا۔ انہوں نے مایوس کن لہجے میں کہا، "ہم اپنے گھریلو میدان پر اب تک کئی میچ کھیل چكے ہیں اور گھریلو حالات کی زیادہ سمجھ ہونی چاہیے تھی۔ یہاں کا موسم کافی پیچیدہ ہے۔ ہم نے پچ کو سمجھنے میں غلطی کر دی۔"

میچ میں چنئی کی بلے بازی کافی خراب رہی اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم چار وکٹ کے نقصان پر صرف 131 رن ہی بنا پائی۔ امباٹی رائیڈو ناٹ آؤٹ 42 اور دھونی ناٹ آؤٹ 37 رن کے ساتھ ٹیم کو 100 کے پار لے گئے جبکہ ٹاپ آرڈر کے چار بلے باز فلاپ رہے۔ کپتان نے کہا، "ہمیں بہترین بلے بازی کرنی چاہیے تھی۔ ہمارا ٹاپ آرڈر کبھی اچھا کرتا ہے تو کبھی خراب۔ حالانکہ وہ سب سے اچھے بلے باز ہیں"۔

انہوں نے کہا، "آپ کو اپنے تجربہ پر یقین رکھنا چاہیے۔ بلے بازوں کو اسی تجربے سے اور فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔ امید ہے کہ ہم اگلے میچ میں حریف ٹیم کو سمجھ سکیں گے۔ بدقسمتی سے ہم نے کئی کیچ گنوائے اور ہمیں تھوڑی اور بہترین گیند بازی بھی کرنی چاہیے تھی"۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا، "ہمیں بلے بازوں سے کچھ ہٹ کر گیند بازی کرنی چاہیے تھی کیونکہ بورڈ پر ہمارے پاس بچانے کے لیے زیادہ رن ہی نہیں تھے۔ ہمیں ہر باؤنڈری سے نقصان ہوا۔ گیند سے اچھی شروعات کے بعد ہمیں مسلسل باؤنڈری ملتی رہیں۔ ہمارے لیے اچھا یہی ہے کہ ہم پوائنٹ ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیموں میں شامل ہیں اور اس سے ہمارے پاس ٹورنامنٹ میں ایک اور موقع ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 May 2019, 5:10 PM