نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست، ہندوستان نے گھریلو میدان پر لگاتار 14ویں سیریز جیتی
یہ میچ اعجاز پٹیل کے لیے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پہلی اننگز میں 10 وکٹیں لے کر اپنا نام تاریخ کے اوراق میں درج کرالیا
ممبئی: آف اسپنر روی چندرن اشون اور جینت یادو کے چار چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کو 167 رنز پر ٖڈھیر کرنے کے بعد 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ یہ ہندوستان کی گھریلو سیریز میں لگاتار 14ویں جیت ہے۔ رنز کے لحاظ سے بھی یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ کل مہمان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جبکہ آدھی ٹیم آج پہلے سیشن میں ہی آؤٹ ہوگئی۔
یہ میچ اعجاز پٹیل کے لیے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پہلی اننگز میں 10 وکٹیں لے کر اپنا نام تاریخ کے اوراق میں درج کرالیا۔ دوسری جانب مینک اگروال جنہوں نے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی۔ جینت یادو نے آج چار وکٹ لیے۔ اشون نے اننگز کا آخری وکٹ لیا اور اسی کے ساتھ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنا 300 واں ٹسٹ وکٹ حاصل کیا۔ مینک اگروال کو پلیئر آف دی میچ اور اشون کو پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔