خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی پر ڈاک ٹکٹ جاری
جھولن گوسوامی کو خاتون ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا اعزاز حاصل ہے اور ان پر ڈاک ٹکٹ اس لیے جاری کیا گیا کیونکہ انھوں نے ونڈے میں 200 وکٹ حاصل کیے۔
کولکاتا: ہندستانی خاتون فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کی شاندار کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ خاتون ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیندباز جھولن کو خاتون ون ڈے میں 200 وکٹ حاصل کرنے کے لیے یہ اعزاز بخشا گیا ہے۔ ڈاک ٹکٹ پر جھولن کو ہندوستانی جرسی میں کولکاتا کے تاریخی وکٹوریہ میموریل کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
سابق ہندستانی کپتان سورو گنگولی کی موجودگی میں کولکاتا اسپورٹس جرنلسٹ کلب میں اس ڈاک ٹکٹ کو جاری کیا گیا۔سابق آسٹریلیائی کرکٹر لیزا ستھالیكر نے جھولن کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔قابل ذکر ہے کہ جھولن کو سال 2007 میں آئی سی سی کی سب سے بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ ملا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔