چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست
آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلہ میں دھونی کی ٹیم چنئی نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دی ۔ دھونی نے صرف چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے۔
دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج گائکواڈ نے پچاس رنوں سے زیادہ کی پاری کھیلی۔
چنئی کو آخری اوور میں جیت کے لئے 13 رنوں کی ضرورت تھی ۔ دہلی کیپیٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے آخری اوور کے لئے گیند ٹام کرن کو دی ۔ انہوں نے پہلی گیند پر وکٹ لیا اور اب پانچ گیندوں میں 13 رن بنانے تھے اور کریز پر دھونی تھے۔ دھونی نے اس اوور میں تین چوکے لگائے اور ایک رن وائڈ کا ملا جس کی وجہ سے اس دلچسپ مقابلہ میں چنئی جیت گئی۔
اس سے قبل سلامی بلےباز پرتھوی شا (60) ، کپتان رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 51) اور شمرون ہیٹ مائر (37) کی اننگز سے دہلی کیپیٹلز نے چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن کا اسکور بنا لیا ۔
چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پرتھوی نے مضبوط آغاز کیا اور انہوں نے 34 گیندوں پر 60 رن میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کپتان پرتھوی نے اس آئی پی ایل کی تیسری نصف سنچری اور مجموعی طور پر اپنی 15 ویں آئی پی ایل نصف سنچری بنائی۔ پرتھوی نے 35 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ رشبھ نے ہیٹ مائر کے ساتھ 83 رن کی اہم شراکتداری کی۔ ہیٹ مایر نے 24 گیندوں میں 37 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
پرتھوی نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور چنئی کے تیز گیند بازوں پر ٹوٹ پڑے ۔ وہ ایک طرف جہاں باؤنڈری لگا رہے تھے ، تودوسری طرف وکٹیں بھی گر رہی تھیں ۔ شکھر دھون جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شیکھر نے سات گیندوں پر سات رن بنائے۔ سابق کپتان شریاس ایئر آٹھ گیندوں پر صرف ایک رن بنا کرہیزل ووڈ کا دوسرا شکار بن گئے ۔ اکشر پٹیل کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا گیا۔ اکشر 11 گیندوں میں 10 رن بنا کر آف اسپنر معین علی کا شکار بنے۔ ہیٹ مائر کو ڈوین براوو کی گیند پر رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ پرتھوی کو دویندر کی گیند پر فاف ڈو پلیسی نے کیچ کیا ۔ چنئی کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 29 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جڈیجہ ، معین اور براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔