کرکٹرس اب سگریٹ و شراب کا اشتہار نہیں کر پائیں گے! حکومت نے بی سی سی آئی کو کھلاڑیوں سے حلف نامہ لینے کو کہا

بی سی سی آئی صدر روجر بنّی سے ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتُل گویل نے ملک کی آبادی کو صحت مند رکھنے کے عزم میں حکومت کا تعاون دینے کے لیے کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

آنے والے دنوں میں کوئی بھی ہندوستانی کرکٹر سگریٹ یا شراب کا اشتہار کرتا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔ مرکزی حکومت کے ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتُل گویل نے اس تعلق سے پیش رفت شروع کر دی ہے۔ انھوں نے بی سی سی آئی کو خط لکھ کر کھلاڑیوں سے فوراً یہ حلف نامہ لینے کو کہا ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی اشتہار میں کام نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر اتُل گویل نے خط میں لکھا ہے کہ کھلاڑی، خصوصاً کرکٹرس ملک کی نوجوان آباد کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں۔ یہ نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی کے لیے راغب کر سکتے ہیں۔ حالانکہ بدقسمتی یہ ہے کہ اکثر اسپورٹس ورلڈ کی مشہور ہستیاں سگریٹ، بیڑی یا پھر پان مسالہ کا اشتہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی صدر روجر بنّی سے ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل نے ملک کی آبادی کو صحت مند رکھنے کے عزم میں حکومت کا تعاون دینے کے لیے کہا ہے۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ آئی پی ایل یا دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے دوران اس طرح کے اشتہارات کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی کھلاڑیوں کو ان اشتہارات سے دور کرنے کے لیے فوری اقدام پر غور کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر گویل نے مشورہ دیا ہے کہ بی سی سی آئی کھلاڑیوں سے ایک حلف نامہ لے سکتی ہے جس میں وہ ان اشتہارات سے خود کو الگ رکھنے کا وعدہ کریں گے۔ اسی طرح کا ایک خط اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان کو بھی لکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔