کرکٹر سریش رینا کے رشتہ داروں پر ڈاکو گروہ نے کیا تھا قاتلانہ حملہ، 3 گرفتار
سریش رینا کے رشتہ داروں پر قاتلانہ حملے میں ملوث ڈاکو گروہ کے 3 ارکان گرفتار ہو گئے ہیں۔ اس حملے میں رینا کے پھوپھا اور پھوپھی زاد بھائی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ پھوپھی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
چنڈی گڑھ: پنجاب کے پٹھان کوٹ پولیس نے 19 اگست کی رات ضلع پٹھان کوٹ کے تھانہ شاہ پورکنڈی کے تحت تھرال گاؤں میں کرکٹر سریش رینا کے رشتہ داروں پر قاتلانہ حملے میں ملوث بین ریاستی ڈاکو گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حملے میں رینا کے پھوپھا اور پھوپھی زاد بھائی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ پھوپھی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
رینا اس واقعے کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے بعد دبئی سے ہندوستان واپس آگئے تھے جہاں وہ اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کے ساتھ آئی پی ایل میں شرکت کے لئے گئے تھے۔
بدھ کے روز یہاں ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دنکر گپتا نے اس کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 11 دیگر حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے جو واقعے کے بعد سے فرار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں رائنا کے پھوپھا اشوک کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور بھائی کوشل کمار 31 اگست کو اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ رینا کی پھوپھی آشا رانی کی بھی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ دو دیگر زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اتر پردیش: پی ایم آواس یوجنا میں بڑے گھوٹالے کا انکشاف
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔