کرکٹ عالمی کپ: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

آسٹریلیا نے اتوار کو ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں ون ڈے کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس</p></div>

تصویر ایکس

user

یو این آئی

چنئی: آسٹریلیا نے اتوار کو ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں ون ڈے کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک آسٹریلیا نے 16.3 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 74 رن بنا لیے تھے۔ ہنددوستان کی طرف سے بمراہ اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آج ایس اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں پریکٹس کے بعد تازہ دم ہونے کے لیے کافی وقت ملا ہے۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پہلے باؤلنگ کے بارے میں کہا کہ حالات باؤلرز کے حق میں ہیں اور جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا پچ سست ہوتی جائے گی۔ مجھے اس کے مطابق فیلڈنگ اور باؤلنگ کرنی ہوگی۔ گل فٹ نہیں ہیں، ہم آج صبح تک ان کی صحت یابی کا انتظار کر رہے تھے۔ ایشان کشن اس میچ میں گل کی جگہ کھیلیں گے۔

یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ کا 13 واں میچ ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے 12 میچوں میں سے آٹھ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چار میں ہندوستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔


دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، محمد سراج، جسپریت بمراہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔