کرکٹ: آئی سی سی مینس پلیئر آف دی منتھ کی شارٹ لسٹ میں محمد سمیع کا نام شامل

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع نے عالمی کپ میں اپنی گیندبازی سے سبھی کو حیران کر دیا تھا اور وہ مینس پلیئر آف دی مینتھ کی مضبوط دعویدار ہیں، انھیں ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل سے ٹکر مل رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سمیع، تصویر @BCCI</p></div>

محمد سمیع، تصویر @BCCI

user

قومی آواز بیورو

وَنڈے عالمی کپ میں زبردست مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع کو آئی سی سی مینس پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد یا گیا ہے۔ محمد سمیع کے علاوہ آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں نے اس لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔ ان کے نام ہیں گلین میکسویل اور ٹریوس ہیڈ۔ یعنی تینوں کھلاڑیوں کے درمیان اس بات کی جنگ ہے کہ نومبر ماہ کا بہترین کھلاڑی کون ہے۔ آئیے ان تینوں کھلاڑیوں کی وَنڈے عالمی کپ میں کارکردگی پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آئی سی سی مینس پلیئر آف دی منتھ کا خطاب کسے مل سکتا ہے۔

محمد سمیع

محمد سمیع نے عالمی کپ میں 12.06 کی اوسط اور 5.68 کی اکونومی ریٹ سے 24 وکٹ لیے۔ انھوں نے یہ 24 وکٹ محض 7 میچوں میں لیے جو کسی بھی گیندباز کے لیے ایک بہترین کارکردگی ہے۔ وہ عالمی کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز تو بنے ہی، ساتھ ہی عالمی کپ 2023 میں دو بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔


گلین میکسویل:

آسٹریلیا کے طوفانی بلے باز گلین میکسویل نے پٹھوں میں اینٹھن کے باوجود افغانستان کے خلاف جو ناٹ آؤٹ 201 رن بنائے، وہ کرکٹ کی تاریخ میں سنہرے لفظوں سے لکھ دیے گئے ہیں۔ انھوں نے اس ریکارڈ اننگ کے دوران 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ کسی آسٹریلیائی بلے باز کے ذریعہ وَنڈے کرکٹ میں یہ پہلا موقع تھا جب ڈبل سنچری بنائی گئی۔ علاوہ ازیں گلین میکسویل دوسری سب سے تیز ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اتنا ہی نہیں، یہ پہلا موقع تھا جب ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کسی نے ڈبل سنچری بنائی۔

ٹریوس ہیڈ:

ٹریوس ہیڈ نے عالمی کپ سیمی فائنل اور فائنل میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم کو عالمی چمپئن بننے میں اہم کردار نبھایا۔ آخری دونوں میچوں میں ٹریوس ہیڈ کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔ ہندوستان کے خلاف فائنل میں تو انھوں نے آسٹریلیا کو مشکلات سے نکالتے ہوئے 120 گیندوں میں شاندار 137 رن بنائے جس سے ان کی ٹیم 6 وکٹ سے میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔