کرکٹ: دو کپتانی والی سوچ کو کپل دیو نے مسترد کر دیا
کپل دیو نے ہندوستان ٹائمس کی ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا کہ ’’میں پہلے اپنی 1983 کی ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے یہاں دو کپتانوں کا تصور نہیں ۔ کیا ایک کمپنی میں دو سی ای او ہوسکتے ہیں؟‘‘
نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کپتانی بانٹنے کے خیال کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت دو کپتانی کی نہیں ہے اور وراٹ اگر ٹی۔20 میں اچھا کر رہے ہیں تو انہیں کپتان بنے رہنا دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : دلتوں کے لیے مخصوص سیلون کھولنے کی تیاری کر رہی کرناٹک حکومت
متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈین فاتح رہی تھی۔ یہ ٹیم کا پانچواں آئی پی ایل خطاب تھا اور اس نے روہت کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کوالیفائر سے باہر ہوگئی۔ وراٹ کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے۔ ایسے میں یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ وراٹ کی جگہ ٹی ٹونٹی کی کپتانی اب روہت شرما کے سپرد کردی جانی چاہیے۔
عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو نے ہندوستان ٹائمس کی ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا ’’ میں پہلے اپنی 1983 کی ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے یہاں دو کپتانوں کا تصور نہیں۔ کیا ایک کمپنی میں دو سی ای او ہوسکتے ہیں ؟ اگر وراٹ کوہلی ٹی 20 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو انہیں ٹیم کا کپتان بنے رہنا دینا چاہیے۔ "سابق آل راونڈر کا خیال ہے کہ مختلف کپتان ہونے سے ٹیم کا تال میل بیٹھانے میں دقت پیش آئے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔